1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

راجستھان‘ ممبئی کے میدان سے فائنل میں داخل

راجستھان انڈین پریمئیر لیگ کے فائنل میں

default

شین وارن کی ٹیم‘ راجستھان رایلز انڈین پریمئر لیگ کے فائنل میں

آسٹریلیا کے شہرہ آفاق لیگ سپنر اور سابق ٹیسٹ کرکٹر شین وارن کی کپتانی میں راجستھان رایلز کی ٹیم نے دلّی ڈئیر ڈیولز کو سیمی فائنل میں ایک سو پچاس رنوں سے شکست دے کر انڈین پریمئیر لیگ کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔

ممبئی کے وانکھڈے سٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میچ میں دلّی نے ٹاس جیت کر پہلے راجستھان کو کیلنے کی دعوت دی۔ راجستھان نے مقررہ بیس اووروں میں شین واٹسن‘ یوسف پٹھان اور اسنودکر کی بہترین بیٹنگ کی بدولت ایک سو بانوے رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں دلّی کی وکٹیں ایسے گرتی گئیں جیسے خزاں کے موسم میں پیڑوں سے پتے گرا کرتے ہیں۔ دلّی کی ٹیم ستاسی کے معمولی سکور پر آ وٴٹ ہوگئی۔

راجستھان کی طرف سے شین واٹسن نے باون رنز بنائے اور تین وکٹیں حاصل کیں۔ واٹسن کو آل راونڈ کارکردگی کے لئے مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا۔

شین واٹسن کے علاوہ‘ راجستھان کے بولرز مناف پٹیل اور کپتان شین وارن نے بھی اچھی بولنگ کا مُظاہرہ کیا۔