1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

دہلی میں تازہ بم دھماکہ

دو ہفتوں کے اندر دہلی میں ایک اور بم دھماکہ ہواہے جس میں دہلی میں ہمارے نمائندے کے مطابق کم از کم پانچ افراد ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی سرکاری زرائع مرنے والوں کی تعداد ایک بتا رہی ہے۔

default

دو ہفتوں کے اندر ہونے والے ایک اور بم دھماکے نے بھارتی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے

مزکورہ دھماکے میں ایک تیرہ سالہ بچّہ بھی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا ہے جب کہ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

ذوسری جانب بھارتی وزیرِ اعظم ڈاکٹر من موہن سنگھ نے گزشتہ روزنیویارک ہی میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے بین الاقوامی تعاون پر زور دیا تاہم ہفتے کے روز ہونے والے نئے بم دھماکے نے من موہن سرکار کو مزید آزمائش میں ڈال دیا ہے۔