’دہشت گردی یورپ تک پھیل چکی ہے‘ | حالات حاضرہ | DW | 06.07.2016
  1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

’دہشت گردی یورپ تک پھیل چکی ہے‘

پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق ان دنوں جرمن دارالحکومت برلن میں ہیں۔ انہوں نے جرمن وزارت داخلہ کے اسٹیٹ سیکرٹری سے ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کیے۔

آڈیو سنیے 06:33
Now live
06:33 منٹ

سردار ایاز صادق کے ساتھ ڈوئچے ویلے شعبہ اُردو کی سربراہ کشور مصطفیٰ کی خصوصی گفتگو۔

سردار ایاز صادق کے ساتھ قومی اسمبلی کے رُکن عامر مگسی اور جرمنی میں متعین پاکستانی سفیر جناب جوہر سلیم نے بھی جرمن سیاستدانوں کے ساتھ دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اس دوران افغانستان میں امن کے امکانات، پاکستان اور جرمنی کے اقتصادی تعلقات اور پاک چین اقتصادی کوریڈور CPEC سے فراہم ہونے والے مواقع جیسے اہم موضوعات زیربحث رہے۔

قومی اسمبلی کے اسپیکر نے پاکستان کو جرمنی سے ملنے والی دفاعی محصولات سے جُڑے مسائل کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا کہ جرمن تاجرین کا ایک وفد اسٹیٹ سیکرٹری کی قیادت میں جلد پاکستان کا دورہ کرے گا۔

گزشتہ دو سالوں میں جرمن وفد کا یہ اپنی نوعیت کا پاکستان کا تیسرا دورہ ہوگا۔ اسپیکر نیشنل اسمبلی سردار ایاز صادق جمعرات سات جولائی کو جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کریں گے۔

Berlin Besuch Sardar Ayaz Sadiq

جرمنی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور قربانیوں کو سراہتا ہے

Berlin Besuch Sardar Ayaz Sadiq Treffen mit Parlamentariern

جرمنی پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشن کے باعث بھی پاکستان کو اہمیت دیتا ہے

یہ امر اہم ہے کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ اور قربانیوں کو سراہتا ہے۔ جرمنی پاکستان کی اسٹریٹیجک پوزیشن کے باعث بھی پاکستان کو اہمیت دیتا ہے۔ شدت پسندوں کے ساتھ جنگ اب یورپ تک پھیل گئی ہے اس پس منظر میں جرمنی اور پاکستان کے درمیان تعاون بڑھ رہا ہے۔

Audios and videos on the topic