1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

دھونی کو دھمکی، سیکیورٹی سخت: پولیس

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کو مبینہ طور پر کسی جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے، جس کے بعد بھارتی پولیس نے ان کی سیکیوریٹی سخت کردی یے۔

default

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹسمین مہیندر سنگھ دھونی دنیا بھر میں اپنے جارحانہ کھیل کے لئے جانے جاتے ہیں

پولیس ذرائع کے مطابق بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے شہر رانچی میں واقع دھونی کے گھر کی حفاظت کے لئے 45 سے زائدکمانڈوز تعینات کئے گئے ہیں۔

Mahendra Singh Dhoni Cricket Indien

بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے کی ریٹائرمنٹ کے بعد مہیندر سنگھ دھونی کو ٹیسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنایا گیا

کپتان دھونی کے گھر ڈاک کے ذریعے بھیجے گئے پہلے خط میں پچاس لاکھ روپے کا مطالبہ کیا گیا،جو پورا نہ ہونے کی صورت میں دھونی کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی، جبکہ بدھ کو ملنے والے دوسرے خط میں دھمکی دی گئی ہے کہ پولیس کو آگاہ کرنے کی صورت میں مہندر سنگھ دھونی کے گھر کو دھماکے سے اڑا دیا جائے گا۔

جھاڑکھنڈ پولیس کے ترجمان ستیا نارائن پرادھان کے مطابق خط لکھنے والے نے اپنا نام "تسلیم" اور تعلق ممبئی کے مبینہ انڈر ورلڈ ڈان اور پولیس کو 1993 میں ہونے والے بم دھماکوں کے سلسلے میں انتہائی مطلوب داوٴد ابراہیم کے ساتھ سے بتایا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان خطوط کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ بھارتی کپتان کو پچھلے سال بھی ماوٴ نواز باغیوں کی جانب سے قتل کی دھمکی دی گئی تھی، جس کے بعد ان کی سیکیوریٹی میں اضافہ کردیا گیا تھا۔