1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

دوسرے میچ میں پاکستانی بلے بازوں کا جادو نہ چل سکا

ابوظہبی میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے دو سو تینتیس رنز کا ٹارگٹ دیا ہے۔

default

پاکستانی بلے بازوں کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے لئے بڑا ہدف مقرر نہ کرنے کی وجہ سے باؤلنگ کے شعبے میں پاکستان کو جیت کے لئیےسخت جدوجہد کرنا ہو گی

ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کے پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کو اننگ کی شروعات سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور صرف سات کے مجموعی اسکور پر پاکستان کے دونوں اوپنرز پویلین لوٹ گے۔

ویسٹ انڈیز کے باؤلرز نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کو وکٹ پر جم کر کھیلنے نہیں دیا اور وقفے وقفے سے پاکستان کی وکٹیں گرتی رہیں۔ اس طرح پاکستانی ٹیم انچاسویں اوور میں 232 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ اس طرح ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 233 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی جانب سے سب سے کامیاب بیٹسمین مصباح الحق رہے جنہوں نے 52 رنز بنائے جبکہ کامران اکمل 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے ٹیلراور پائل تین، تین جبکہ بیکر اور مائلر ایک، ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔