1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

انعامی مقابلہ

دسمبرمیں ہمارے انعامی مقابلے

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے دسمبر میں بھی اپنی ریڈیو نشریات کے سامعین اورانٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے لئے خاص طور پر دو مختلف ماہانہ انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان مقابلوں میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

default

ان دونوں انعامی مقابلوں میں شمولیت کے لئے آپ کو ہمارے دومختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔

ریڈیو نشریات کے سامعین کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

Symbolbild Irak Sicherheitsabkommen

حال ہی میں بغداد اور واشنگٹن حکومتوں کے درمیان عراق سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ امریکی فوجیوں کے انخلاء کا معاہدہ طے پا گیا۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ اِس معاہدے کے تحت امریکی فوجی کب تک عراق میں رہ سکیں گے؟

2010ء 2011ء یا پھر 2012ء تک

ویب سائیٹ وزیٹرز کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

Cricket - Großbild

ٹیسٹ کرکٹ کی دُنیا میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ آج کل سری لنکا کے مشہور کرکٹر مرلی دھرن کے پاس ہے، جو اب تک 756 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ تاہم اب وہ وَن ڈے میچوں میں بھی سب سے زیادہ وکٹوں کے حصول کی منزل کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ آج کل وَن ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ کھلاڑی آؤٹ کرنے کا اعزاز کس کھلاڑی کے پاس ہے؟

شین وارن وسیم اکرم یا انیل کمبلے کے پاس

اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کےجواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔

جیتنے والوں میں متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ 31 دسمبر ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

پاکستان میں 00923028558055

بھارت میں 00919873884444

اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de