1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

خوراک کا عالمی بحران: ذمہ دار کون؟

آجکل دنیا بھر میں لوگوں کی زبانوں پر ایک ہی شکایت ہے۔خوراک اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ۔اس کے لئے کوئی امریکہ کو دوش دے رہا ہے تو کوئی بھارت اور چین کو۔ لیکن خوراک کے موجودہ بحران کی اصل وجوہات کیا ہیں؟

default

خوراک کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے سبب دنیا بھر میں لوگ پریشان حال ہیں

بعض ماہرین کہتے ہیں کہ پیداوار میں کمی واقع ہورہی ہے اور بعض کے مطابق آبادی مسلسل بڑھنے کے سبب طلب میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔اور کچھ دیگر وجوہات کا تذکرہ کرتے ہیں: جیسے عراق میں غیر ملکی افواج کی موجودگی اور بیو ایندھن کی کاشت۔

BdT Reis in Indien

بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں ایک سرکاری گودام میں مزدور چاول کی بوریاں اُٹھاتے ہوئے

ایسے تمام جائزوں‘ آراء اور الزامات اور جوابی الزامات کے درمیان اگر کوئی پھنسا ہے‘ پریشان حال ہے‘ تو وہ ہے‘ ایک عام آدمی!

Audios and videos on the topic