1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

جیمز بانڈ دبئی میں

جیمز بانڈ007 کا نیا ناول کارتا بلانش’ Carta Blanche ‘ کے نام سے اس سال شائع ہونے جا رہا ہے۔ مصنف جیفری ڈیور اس ناول میں برطانیہ کے اس مایہ ناز جاسوس کو دبئی لے جا رہے ہیں۔

default

برطانیہ میں جیمز بانڈ007 کے نئے ناول کارتا بلانش کی اشاعت کی ذمہ داری Hodder and Stoughton کے سر ہے تو امریکہ میں 26 مئی کو یہ ناولSimon & Schuster نامی کمپنی شائع کرے گی۔ مصنف جیفری ڈیورنے وعدہ کیا ہے کہ وہ اس مرتبہ اس افسانوی جاسوس کو اس کی انتہا پر لے جا کر یہ دیکھیں گے کہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر سلامتی کے معاملات کو کس طرح سے نبھا سکتا ہے۔ ڈیورنے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کیا جیمز بانڈ کی حدود ہیں؟ کیا وہ اپنی ان سرحدوں کو کبھی عبور نہیں کر سکتا؟

James Bond 007: Ein Quantum Trost Kinostart

نئے ناول میں بونڈ چند گھنٹے دبئی میں گزارے گا

اس نئے ناول میں بانڈ چند گھنٹے دبئی میں گزارے گا۔ وہاں یہ خیالی ایجنٹ اپنے پرانے دوستوں سے ملے گا اور ساتھ ہی ولن کو بھی تلاش کیا جائے گا۔ اس کتاب کے ناشر کے مطابق یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جیمز بانڈ کی ناول میں دبئی کا تذکرہ آئے گا۔

جمیز بانڈ کا کردار1953ء میں ایان فلیمنگ نے تخلیق کیا تھا۔ انہوں نے اپنے اس کردار پربارہ ناول اور تین کہانیاں لکھی ہیں۔ اس سلسلے کی پہلی فلم ڈاکٹر نو تھی، جو 1962ء میں بنائی گئی تھی۔ 1964ء میں فلیمنگ کے انتقال کے بعد مختلف ادیبوں نے اس کردارکو زندہ رکھا۔

جیفری ڈیور کا کہنا تھا کہ ’’جیسے ہی میں نے یہ ناول لکھنے کا سوچا تو میرے ذہن میں سب سے پہلے دبئی ہی آیا۔

Ian Fleming

جمیز بونڈ کا کردار1953ء میں این فلیمنگ نے تخلیق کیا تھا

بہرحال کارتا بلانش کی مزید تفصیلات تو نہیں بتائیں گئیں لیکن دبئی حکام کی ایک پریس ریلیز سے یہ بات معلوم ہو گئی ہے کہ دبئی میں007 جرائم پیشہ افراد کی تلاش میں آئے گا۔

اس ناول پرفلمبندی اس سال کے آخر میں شروع ہوجائے گی تاکہ نومبر 2012ء میں اسے ریلیز کیا جا سکے۔ سیم مینڈس اس فلم کو پروڈیوس کریں گے۔

رپورٹ: عدنان اسحاق

ادارت: امتیاز احمد

ویب لنکس