1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

صحت

جہاز پر بچے کی پیدائش، ایئر لائن کی جانب سے ہمیشہ سفر مفت

ایک بھارتی خاتون نے ایک بین الاقوامی فضائی کمپنی کی سعودی عرب سے بھارت جانے والی پرواز کے دوران پینتیس ہزار فٹ کی بلندی پر ایک بچے کو جنم دیا ہے۔ ایئر لائن نے بچے کو ہمیشہ مفت سفر کرنے کا تحفہ دیا ہے۔

فضائی کمپنی جیٹ ایئر ویز کے مطابق سعودی عرب سے بھارتی ریاست کیرالہ کے شہر کوچی جانے والی فلائٹ میں ایک نوجوان خاتون قبل از وقت زچگی کی تکلیف میں مبتلا ہو گئیں۔

جیٹ ایئر ویز نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جہاز پر سوار ایک طبی معاون اور جہاز کے عملے نے بچے کی ڈیلیوری میں معاونت فراہم کی۔

 یہ واقعہ جیٹ ایئر ویز کے طیارے بوئنگ737میں پیش آیا جس میں 162 مسافر سوار تھے۔ جہاز کو کوچی کے بجائے ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا جہاں زچہ اور اُس کے نومولود بچے کو فوری طور پر ایئر پورٹ کے قریب واقع ممبئی کے ہولی اسپرٹ ہسپتال پہنچایا گیا۔ ہسپتال کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ زچہ اور بچہ دونوں خیریت سے ہیں۔

 جیٹ ایئر ویز کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ اُن کی کسی پرواز پر ایک بچے کی پیدائش ہوئی ہے اس لیے کمپنی کی طرف سے بچے کو عمر بھر کے لیے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

گزشتہ برس ایک خاتون نے یو اے ای سے فلپائن جانے والی ایک فلائٹ کے دوران ایک بچے کو جنم دیا تھا۔

DW.COM