1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

انعامی مقابلہ

جولائی میں ہمارے انعامی مقابلے

ڈوئچے ویلے شعبہ اردو نے جولائی میں بھی اپنی ریڈیو نشریات کے سامعین اورانٹرنیٹ پر اپنی ویب سائٹ کے وزیٹرز کے لئے دو مختلف ماہانہ انعامی مقابلوں کا اہتمام کیا ہے۔ ان مقابلوں میں ہر کوئی حصہ لے سکتا ہے۔

default

مائیکل جیکسن کو پاپ گائیکی کا بادشاہ کہا جاتا ہے

ان دونوں مقابلوں میں شرکت کے لئے آپ کو ہمارے دومختلف سوالوں کے جواب دینا ہوں گے۔ پہلے انعامی مقابلے کی تفصیلات ہماری روزانہ اردو مجالس میں بھی نشر کی جاتی ہیں۔ مگر انٹرنیٹ صارفین کے لئے خصوصی انعامی مقابلے کا اہتمام صرف ہماری ویب سائٹ پر کیا گیا ہے اور اس کی تفصیلات ہماری نشریات کا حصہ نہیں ہیں۔


ریڈیو نشریات کے سامعین کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

Trauer um Michael Jackson / Hollywood

مائیکل جیکسن کی موت کی خبر ان کے مداحوں کے لئے دھچکے کا باعث بنی

’’کنگ آف پاپ‘‘کہلانے والے عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار مائیکل جیکسن حال ہی میں پچاس برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ اُن کا کون سا میوزک البم اتنی بڑی تعداد میں فروخت ہوا کہ اُس نے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ دئے؟

تھرلر ڈینجرس یا بیڈ


Cricket - Twenty20 World Cup Final

فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کو بآسانی شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ویب سائٹ وزیٹرز کے لئے انعامی مقابلے کا سوال

حال ہی میں پاکستان نے سری لنکا کوشکست دے کرٹوئنٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ فائنل میں پاکستانی کھلاڑی شاہد آفریدی مین آف دی میچ قرار پائے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ کس کھلاڑی کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا؟

عمر گل تلک رتنے دلشان یا ژاک کیلیس


اگر آپ ہمارے باقاعدہ سامع ہیں، یا ہماری ویب سائٹ باقاعدگی سے دیکھتے ہیں تو ان سوالوں کےجواب آپ کے لئے زیادہ مشکل نہیں ہوں گے۔ آپ اپنے جوابات پوسٹ کارڈز، اپنے خط کے ساتھ کسی علیحدہ کاغذ پر لکھ کر، بذریعہ ای میل، وائس میل یا پھر SMS کے ذریعے آج ہی ہمیں روانہ کر دیجئے۔

جیتنے والوں میں متعدد ریڈیو سیٹ اورکئی دوسرے قیمتی انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ دونوں مقابلوں میں کامیاب شرکت کنندگان کا انتخاب ہمیشہ کی طرح علیحدہ علیحدہ قرعہ اندازی سے کیا جائےگا۔ ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے آخری تاریخ اکتیس جولائی ہے۔

آپ اپنے حل ہمیں کراچی، نئی دہلی، ڈھاکہ یا براہ راست بون کے پتے پربھی روانہ کر سکتے ہیں۔ یہ پتے آپ ہماری اس ویب سائٹ سے بھی حاصل کر سکتے ہیں اور یہ گاہے بگاہے ہماری روزانہ نشریات کے اختتام پر بھی نشر کئے جاتے ہیں۔ SMS کے ذریعے ان مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے ہمارے موبائل نمبر ہیں:

پاکستان میں 00923028558055

بھارت میں 00919873884444

اور ہمارا ای میل ایڈریس ہے: urdu@dw-world.de