1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

جنوبی افریقہ، بس حادثے میں بیس بچے ہلاک

جنوبی افریقہ میں اسکول بس اور ٹرک حادثے میں پرائمری اسکول کے بیس بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے میں بس ڈرائیور بھی جانبر نہ ہوسکا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ آج دارالحکومت پریٹوریا سے ستر کلو میٹر دور اس وقت رونما ہوا، جب بچوں سے بھری یہ بس ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حکام نے بتایا ہے کہ اطلاع کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں تاہم زیادہ تر ہلاکتیں موقع پر ہی واقع ہو چکی تھیں۔

اس حادثے میں بس ڈرائیور ہلاک ہو گیا جبکہ ٹرک ڈرائیور زخمی ہے۔ ایمرجنسی سروسز کے ترجمان نے جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا،’’ حادثے کے فوری بعد بس کو آگ لگ گئی جس کے باعث پرائمری اسکول کے 20 طالب علم ہلاک ہوگئے۔‘‘ 

بتایا گیا ہے کہ اس حادثے میں متعدد بچے زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ ڈی پی اے کے مطابق بس میں سوار بچوں کی عمر 5 سے دس برس تھی۔ حادثے کی وجہ ابھی معلوم نہیں ہو سکی ہے۔