1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

’جسم تھری‘ اور پوجا: بالی وُڈ سے، مختصر مختصر

’جسم‘ اور ’جسم ٹُو‘ کے بعد اب ’جسم تھری‘ بننے جا رہی ہے۔ ڈائریکشن ایک بار پھر اداکارہ پوجا بھٹ کے حصے میں آنے والی ہے۔ اداکار ارجن کپور نے کہا ہے کہ ہالی وُڈ میں جا کر فن کے جوہر دکھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے۔

Indien Schauspielerin Pooja Bhatt

اداکارہ اور ہدایتکارہ پوجا بھٹ

’جسم تھری‘ میں اور بھی زیادہ ’بے باکی‘

ممبئی سے آمدہ خبروں کے مطابق یہ بات بڑی حد تک یقینی ہو چکی ہے کہ بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ پوجا بھٹ ہیجان انگیز فلموں کی سیریز کی تیسری فلم ’جسم تھری‘ کی ہدایتکارہ ہوں گی۔ پوجا نے بھارتی نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم میں تین اداکار اور ایک اداکارہ مرکزی کردار ادا کریں گے اور اس میں پہلی دو فلموں کے مقابلے میں اور بھی زیادہ بے باک مناظر دیکھنے کو ملیں گے۔

’پاپ‘ اور ’ہالیڈے‘ جیسی فلموں کی ہدایات دینے والی پوجا بھٹ نے بتایا کہ وہ اسی سال ’جسم تھری‘ پر کام شروع کر د یں گی اور یہ فلم 2017ء میں کسی وقت نمائش کے لیے پیش کر دی جائے گی۔ ’جسم‘ کے نام سے پہلی فلم 2003ء میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں بپاشا باسو اور جون ابراہام مرکزی کرداروں میں نظر آئے تھے۔ ’جسم ٹو‘ 2013ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Schauspielerin Sunny Leone

سنی لیونے نے فلم ’جسم ٹُو‘ میں اداکار کے جوہہر دکھائے تھے

پریا درشن اور اکشے کمار پھر ساتھ ساتھ

ڈائریکٹر پریا درشن اور اکشے کمار نے ’ہیرا پھیری‘، ’بھاگم بھاگ‘ اور ’بھول بھلیاں‘ جیسی متعدد ہِٹ فلمیں دی ہیں اور اب دونوں ایک بار پھر ایک نئے منصوبے پر کام کرنے جا رہے ہیں۔ اس نئے فلمی منصوبے کے پروڈیوسر روہیت شھیٹی ہوں گے۔ ابھی اس فلم کا نام نہیں رکھا گیا ہے لیکن اتنی بات یقینی ہے کہ یہ ایک مزاحیہ فلم ہو گی، جس میں پریا درشن اور اکشے کمار کی شکل میں دو مقبول فلمی شخصیات 2010ء کی فلم ’کھٹا میٹھا‘ کے بعد پھر ساتھ ساتھ نظر آئیں گی۔

پریا درشن نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کے اسکرپٹ پر کام مکمل ہو چکا ہے اور اس سال کے آخر تک اس فلم کی شوٹنگ شروع ہو جائے گی۔ ہدایتکار پریادرشن کی اب تک آخری فلم ’رنگریز‘ تھی، جو 2013ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

ہالی وُڈ ہر کسی کے بس کی بات نہیں

اداکار ارجن کپور کی دو ساتھی اداکارائیں پریانکا چوپڑہ اور دیپیکا پڈوکون بالی وُڈ میں جھنڈے گاڑنے کے بعد اب ہالی وُڈ میں بھی قدم رکھ چکی ہیں۔ ارجن کپور نے اب کہا ہے کہ ہالی وُڈ میں جا کر کام کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں ہے، پہلے اپنے قدم مضبوطی سے جما لینے چاہییں اور پھر ہالی وُڈ میں قدم رکھنے چاہییں۔

Indischer Schauspieler Arjun Kapoor

اداکار ارجن کپور

پریانکا چوپڑہ ایف بی آئی کی ڈرامہ سیریز ’کوانٹیکو‘ میں جبکہ دیپیکا ہالی وُڈ کے مشہور اداکار وِن ڈیزل کے بالمقابل ’ایکس ایکس ایکس‘ میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ ارجن کپور نے ان دونوں اداکاراؤں کو سراہا لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ پہلے ہر اداکار کو اپنے کیریئر میں ایک خاص مقام ضرور حاصل کر لینا چاہیے۔

اس سے پہلے انیل کپور، عرفان خان اور ایشوریا رائے بچن جیسے فنکار ہالی وُڈ کی مختلف فلموں میں جلوہ گر ہو چکے ہیں۔ ارجن کپور نے کہا کہ ’ہالی وُڈ میں کبھی کوئی موقع ملنے سے پہلے اُن کی کوشش ہو گی کہ وہ بھارتی فلمی صنعت میں اپنا ایک مقام ضرور حاصل کر لیں‘۔