1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

جرمن چانسلر کا دورہ بھارت ، ایران پر تنقید

منگل کے روز جرمن چانسلر انگیلا میرکل کو جواہر لال نہرو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس موقع پر میرکل نے جوہری عدم پھیلاؤ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کو اپنے جوہری پروگرام کے بارے میں دنیا کے تحفظات دور کرنے چاہئیں۔

default

چانسلر میرکل مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے بھارت پہنچیں کیونکہ ان کے طیارے کو ایران نے اپنی فضائی حدود سے پرواز کرنے کی اجازت نہیں دی تھی تاہم بعد میں اجازت دے دی گئی تھی۔ میرکل نے اپنی تقریر میں ایران کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

جرمن چانسلر نے اقوام متحدہ میں بھارت اور جرمنی کے مشترکہ کردار کی اہمیت کا ذکر کیا۔ اس میں بھی انہوں نے ایران پر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مل کر ایسی کوششیں کرنی چاہئیں ، جس

Merkel Indien Besuch Iran verweigert Überflug Flugzeug Konrad Adenauer

چانسلر میرکل مقررہ وقت سے دو گھنٹے تاخیر سے بھارت پہنچیں کیونکہ ان کے طیارے کو ایران نے اپنی فضائی حدود سے پرواز کرنے کی اجازت نہیں دی تھی

سے ایران کو احساس ہو کہ اس کی سوچ غلط ہے۔

صدارتی محل میں بھارت کی صدر پرتیبھا پاٹل سے ایوارڈ لینے کے بعد میرکل نے کہا، ’’ہمیں جوہری عدم پھیلاؤ پر گہری نگاہ رکھنی ہوگی۔ ہمیں اسے پھیلنے سے روکنا ہوگا۔ ایران اس معاملے میں اہم ہے۔‘‘

موجودہ دور کے چیلنجوں کی بات کرتے ہوئے جرمن چانسلر نے کہا کہ بھارت اور جرمنی اس بات پر متفق ہیں کہ عالمی تنظیموں میں اس طرح کی تبدیلی ہونی چاہئے کہ وہ ان چیلنجوں کا سامنا کر سکیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اصلاحات کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا کیونکہ سلامتی کونسل کا موجودہ ڈھانچہ آج کی ضروریات کو پورا نہیں کرتا۔‘‘

جرمنی اور بھارت اس G-4 گروپ کا حصہ ہیں جو کونسل میں اصلاحات کی کوشش کر رہے ہیں۔ میرکل نے کہا کہ بھارت اور جرمنی گزشتہ کئی دہائیوں سے مل کر کام کر رہے ہیں لیکن تعاون کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے مزید کام کرنا ہوگا تاکہ تعلقات مضبوط ہو سکیں۔

نہرو ایوارڈ کے بارے میں جرمن چانسلر نے کہا کہ یہ بھارت اور جرمنی کے درمیان تعاون کی خواہش کا ثبوت ہے۔ اس ایوارڈ میں ایک کروڑ روپے کی رقم دی گئی ہے۔ میرکل کا کہنا ہے کہ وہ اس رقم سے یورپی قانون اور جرمن زبان کی تعلیم کے خواہش مند طلبہ کے لیے ایک اسکالرشپ پروگرام شروع کریں گی۔ انہوں نے کہا، ’’یہ ہمارے رشتوں کو مضبوط کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ دونوں ممالک کے رشتوں کو ایک نئے سطح تک لے جانا میری ذاتی خواہش ہے۔‘‘

دہشت گردی کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرکل نے کہا کہ ان ممالک کی طرف بہت توجہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے، جہاں دہشت گردوں کو پناہ گاہیں حاصل ہیں۔

رپورٹ: امتیاز احمد

ادارت: ندیم گِل

DW.COM