1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

جرمن فٹ بال چیمپئن شپ : بُنڈس لیگا

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپئن شپ میں گزشتہ روز مزید چھ میچ کھیلے گئے اور ایک بار پھر اپنا میچ جیت کرہوفن ہائیم کی ٹیم نے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

default

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ کا لوگو

گزشتہ روز جب چھ ہفتوں کے بعد جرمن بنڈس لیگا کے دوسرے حصے کا آغاز ہوا تو ہیمبرگ کی ٹیم نے ابتدا تو اچھی کی اور میچ جیت کر پہلی پوزیشن بھی حاصل کر لی مگر کیا پتہ تھا کہ پہلے مقام پر ہیمبرگ ٹیم کا قیام چوبیس گھنٹوں سے بھی کم رہے گا اور حسب توقع ہوفن ہائیم کی ٹیم نے ایف سی انرگی کاٹ بُس کی ٹیم کو دو گولوں سے شکست دے کر اپنا کھویا ہوا اعزاز حاصل کر لے گی۔

Fußball-Bundesliga - 1899 Hoffenheim

ہوفن ہائیم کی ٹیا ایف سی انرگی کے خلاف مییچ جیتنے کے بعد

بات یہیں تک نہیں رُکی بلکہ ہیمبرگ کی ٹیم اب دوسرے نہیں بلکہ تیسری مقام پر پہنچ گئی ہے۔ اِس کی وجہ یہ ہے کہ برلن کی ہیرتھا کلب نے بھی اپنا میچ جیت کر اپنے پوائنٹ کی تعداد چھتیس کر لی۔ بہتر گول اوسط کی بنا پر وہ دوسرے اور ہیمبرگ کی ٹیم کو تیسرے مقام پر رکنا پڑا۔ دفاعی چیمپیئن میونخ اب چوتھی پوزیشن پر ہے۔

Demba Ba Bundesliga

ہوفن ہائیم ٹیم کی جانب سے پہلا گول کرنے والے Demba Ba

ہوفن ہائیم کو ایف سی انرگی کاٹ بُس کے خلاف میچ اپنے گھر میں کھیلنا پڑا اور ایک بڑا ہجوم بھی اُن کے کھیل کے دوران اُن کے ساتھ دے رہا تھا۔ میچ کے دونوں حصوں میں ایک ایک گول کیا گیا۔ اِس کامیابی کے بعد ہوفن ہائیم کے پوائنٹس کی تعداد اڑتیس ہو گئی ہے۔ دوگول کی کامیابی سے ہوفن ہائیم کی ٹییم کی گول اوسط مزید بہتر ہوگئی ہے۔

Fußball-Bundesliga - Hertha BSC Berlin gegen Eintracht Frankfurt - Pantelic

دوسری پوزیشن پر فائز ہیرتھا کے کھلاڑی گزٹتہ روز کے میچ میں

دوسری میچوں میں ہے نوور نے شالکے ٹیم کو ایک گول سے ہرایا۔ ہفتے کو کھیلے گئے دو میچ ایک ایک گول سے برابر ہیں۔ میچ برابر کھیلنی والی ٹیموں میں بائر لیور کوزن اور ڈارٹ منڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ لیور کوزن کی پوزیشن پانچویں اور ڈارٹ منڈ کی چھٹی ہے۔ کولون کی ٹیم نے اپنی سے بہتر ٹیم وولفز بُرگ کے ساتھ میچ برابر کھیل کر خاصی داد و تحسین اکھٹی کی۔

Fußball Bundesliga Hoffenheim Bielefeld

جرمن بنڈس لیگا میں اب تک سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر Vedad Ibisevic

سُٹٹ گارٹ کی ٹیم نے بھی اپنے میچ میں مؤنشن گلاڈ باخ کی قدرے کمزور ٹیم کو دو گولوں سے شکست دی۔ برلن کی ہیرتھا کلب نے فرینکفرٹ کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرایا۔

آج اتوار کو بھی دو میچ شیڈیول ہیں۔ اِس میں شامل ٹیموں کے ہار جیت سے ٹاپ پوزیشن پر بیٹھی ٹیموں کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن کی حامل ٹیم ، ہوفن ہائیم جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ میں پہلی بار کھیل رہی ہے۔ ٹاپ پوزیشن کی ٹیموں میں اوپر نیچے ہونے کا عمل اب اگلے ویک اینڈ تک مؤخر ہو گیا ہے جب انیسویں دِن کے میچ شروع ہوں گے۔

ہوفن ہائیم کے کھلاڑی Vedad Ibisevic اِس وقت بنڈس لیگا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹ بالر ہیں۔ اُن کے گولوں کی تعداد اٹھارہ ہے۔