1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

جرمن فٹ بال لیگ: ہیمبرگ اور برلن کا میچ برابر

جرمن فٹ بال لیگ یا بندس لیگا میں اتوار کے روز کھیلے گئے ہیمبرگ کی ٹیم اور ہیرتھا برلن کی ٹیم کا ایک میچ ایک ایک سے برابر رہا اور یوں دونوں ٹیمیں وولفسبرگ کی پہلی پوزیشن کو چیلنج نہ کرسکیں۔

default

ہیمبرگ کی ٹیم ہیرتھا برلن کے خلاف پہلا گول کرنے کے بعد

ہیرتھا برلن کی ٹیم کے پوائنٹس ٹیبل پر چھپن ہیں جب کہ ہیمبرگ کی ٹیم کے پچپن پوائنٹس ہیں۔ بائرن میونخ کے پوائنٹس ٹیبل پر ستاون ہیں۔ آج کے میچ میں کسی ایک ٹیم کی فتح اس کو وولفسبرگ کی پہلی پوزیشن کے قریب لے جاسکتی تھی۔

ایک اور میچ میں کولون کی ٹیم نے بریمن کی ٹیم کو ایک صفر سے ہرا دیا۔

گو کہ ہیرتھا برلن نے ہیمبرگ کے خلاف میچ کا آغاز اچھے انداز سے کیا تاہم ہیمبرگ کی ٹیم نے اس کے خلاف پہلا گول داغ دیا۔ بعد ازاں ہیمبرگ کی ٹیم اپنی ثبقت برقرار نہ رکھ سکی اور برلن کی ٹیم میچ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم ہیرتھا برلن کے کوچ کا کہنا ہے کہ میچ کے برابر ہونے سے ان کو دکھ ہوا ہے اور محض ایک پوائنٹ ان کے لیے کافی نہیں ہے۔