1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

جرمن فٹ بال لیگ: وولفسبرگ کی سبقت برقرار

جرمن فٹ بال لیگ یا بندس لیگا میں ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک میچ میں وولفسبرگ کی ٹیم نے ہافن ہائم کو چار صفر سے ہرا دیا ہے اور اس کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

default

وولفسبرگ کی ٹیم ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ بندس لیگا میں سرِ فہرست ہے

Fußball Bundesliga FC Bayern München - FC Schalke 04 Halil Altintop

شالکے بائرن لیورکوزن سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی ہے


ایک دوسرے میچ میں ڈارٹمنڈ کی ٹیم نے فرینکفرٹ کو دو صفر سے شکست دے دی۔ شالکے بائرن لیورکوزن سے ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہار گئی ہے جب کہ بائرن میونخ نے ہفتے کے روز ایک میچ میں موئنشن گلاڈباخ کی ٹیم کو دو ایک سے مات دے دی۔ آرمینیا بیلے فلڈ اور اشٹوٹ گارٹ کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔

بندس لیگا کے پوائنٹس ٹیبل پر وولفسبرگ کی ٹیم ساٹھ پوائنٹس کے ساتھ بدستور سرِ فہرست ہے۔ دوسرے نمبر پر میونخ کی ٹیم ہے جس کے ستاون پوائنٹس ہیں۔ اشٹوٹ گارٹ کی ٹیم پچپن پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور ہیرتھا برلن کی ٹیم چوّن پوائنٹس حاصل کرکے چوتھی پوزیشن پر براجمان ہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر شالکے کی ٹیم سب سے کم پوائنٹس حاصل کرپائی ہے۔ اس کے تئیس پوائنٹس ہیں۔