1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کا آغاز

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا کا نیا سیزن کل جمعہ کی روز جرمنی کے شہر وولفسبرگ میں شروع ہورہا ہے۔ اس سیزن کا پہلا میچ حالیہ بنڈس لیگا کی پہلی ڈویژن کی فاتح ٹیم وولفس برگ اور اسٹٹ گارٹ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

default

جرمن فٹبال لیگ بنڈس لیگا نئے سیزن کے ساتھ

جرمنی کے 18 بہترین فٹ بال کلبوں کے درمیان کل سے ایک سنسنی خیز مقابلہ شروع ہو رہا ہے، جس میں ہر ایک ٹیم بنڈس لیگا کے ٹائیٹل کے حصول کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگائی گی۔ فٹبال کے میدان پر اپنے فن کے جوہر دکھانے کے لئے ان اٹھارہ ٹیموں نے بھرپور تیاری کر رکھی ہے۔

Bundesliga Deutscher Meister 2009 Wolfsburg Feier

بنڈس لیگا کی پہلی ڈویژن کی فاتح ٹیم وولفس برگ

بنڈس لیگا کے نئے سیزن میں شرکت کرنے والی ٹیمیں مندرجہ ذیل ہیں۔

۔ ایف سی کولون

۔ ایف سی نورنبرگ

۔ ایف سی مائنز

۔ ہوفن ہائیم

۔ لیورکوزن

۔ بوروسیا ڈوٹمنڈ

۔ بوروسیا میونشن گلاڈباخ

۔ فرینکفرٹ

۔ ایف سی بائرن میونشن

۔ ایف سی شالکے

۔ ہمبرگر ایس وی

۔ ہینوور

۔ ہیرتھا برلن

۔ فرائی برگ

۔ اشٹٹ گارٹ

۔ بوخم

۔ وولفس برگ

۔ ویردر بریمن

تحریرِ: انعام حسن / ادارت: کشور مصطفٰی