1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

جرمن باکسر Axel Schulz کو شکست

38 سالہ جرمن باکسر Axel Schulz کو جرمن شہر Halle میں منعقدہ ایک مقابلے میں امریکی باکسر برائن مِنٹو کے ہاتھوں زبردست شکست اٹھانا پڑی ہے۔ چھٹے راؤنڈ میں ایک منٹ اور تیس سیکنڈز کے بعد شُلس ٹیکنیکل ناک آؤ‎ٹ کی بنیاد پر یہ مقابلہ ہار گئے۔ سات سال کے وقفے کے بعد Schulz کا یہ پہلا مقابلہ تھا۔

default

1999ء میں Schulz کا مقابلہ آج کل عالمی تنظیم IBF کے عالمی چیمپئن ولادی میر کلچکو کے ساتھ ہوا تھا اور وہ مقابلہ بھی Schulz ٹیکنیکل ناک آؤ‎ٹ ہی کی بنیاد پر ہار گئے تھے۔

ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب یہ مقابلہ Halle شہر کے گَیری ویبر اسٹیڈیم میں بارہ ہزار شائقین کی موجودگی میں منعقد ہوا۔ مقابلے سے پہلے شُلس نے اعلان کیا تھا کہ اگر وہ یہ مقابلہ نہ جیتے تو باکسنگ کی دُنیا کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے خیر باد کہہ دیں گے۔