1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

جرمن اسرئیل حکومتی اجلاس منسوخ

جرمنی اور اسرائیل کے حکومتی عہدیداروں کے مابین ایک طے شدہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہودی آباد کاری کے متنازعہ منصوبوں کی وجہ سے برلن میں تشویش بڑھ رہی ہے۔

جرمن حکومت کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کی حکومتوں نے اس اجلاس کو ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ ان کے بقول اب وزراء اور رہنماؤں کا یہ اجلاس اگلے برس ہو گا۔ ترجمان کے بیان کے مطابق ترقی یافتہ ممالک کی تنظیم جی ٹوئنٹی کی سربراہی کی وجہ سے جرمن حکومت پر مصروفیات کا بوجھ بہت زیادہ ہے۔

Deutschland Israel Regierungskonsultationen in Berlin Benjamin Netanjahu und Angela Merkel

جرمن اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح کا یہ اجلاس رواں برس مئی میں ہونا تھا

دوسری جانب اسرائیلی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے بھی جرمنی کی بے حد مصروفیات کی وجہ سے اجلاس کے التواء کی تصدیق کر دی ہے۔

درین اثناء ایک جرمن اہلکار نے نام خفیہ رکھنے کی شرط پر خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ ان کے خیال میں اس اجلاس کی ملتوی کرنے کی اصل وجہ مشرق وُسطی امن عمل کے حوالے سے دونوں حکومتوں کے مؤقف میں پایا جانے والا وسیع فاصلہ ہے۔ ایک سینیئر جرمن  اہلکار کے مطابق، ’’ہمارے باہمی روابط میں کمی آئی ہے۔ ہم نے موجودہ حالات میں تعلقات میں کسی پیش رفت کی امید ایک طرح سے ختم کی ہوئی ہے۔‘‘

جرمن اور اسرائیل کے مابین حکومتی سطح کا یہ اجلاس رواں برس مئی میں ہونا تھا۔

ملتے جلتے مندرجات