1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

جرمنی میں برفباری: مشکلات اور مزے

جرمنی میں بیس سال بعد ریکارڈ سردی پڑ رہی ہے۔ درجہء حرارت منفی 20 سینٹی گریڈ اور کئی علاقوں میں منفی 28 تک گر گیا ہے اور وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں برف باری جاری ہے۔

default

جرمنی کے شہر ڈوسیلڈورف میں جہازوں کی لینڈنگ ممکن بنانے کے لئے رن وے سے برف ہٹائی جارہی ہے

جرمنی کے بیشتر دیہاتوں اور شہروں کو سردی کی شدید لہر نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سردی کی وجہ سے نظام زندگی نہایت ہی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

شدید سردی کے باعث جہازوں کی آمدورفت اور ریلوے نظام بھی متاثر ہوگیا ہے، کئی علاقوں میں ٹرینیں لیٹ ہو گئی ہیں اور لوگ سخت سردی میں ریلوے سٹیشنوں پر کھڑے نظر آتے ہیں۔

Wintereinbruch: Eisschollen auf der Elbe bei Coswig - freies Format

مشرقی جرمنی کے دریا Elbe میں شدید سردی کے باعث پانی جم گیا ہے

جرمنی کی سڑکوں پر برف جمی ہوئی ہے جو کہ لوگوں کے پھسل کر گرنے کا سبب بن رہی ہے۔ ایک خاتون سخت سردی اور برفباری سے تنگ نظر آ رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں: ’’ میں دو دفعہ پھسل کر گر چکی ہوں ،جبکہ دوسری دفعہ تو میں ناک کے بل گری ہوں۔‘‘ ایک معمر شہری کا کہنا تھا: ’’ ابھی تک سڑکوں سے برف کو نہیں ہٹایا گیا، جو کہ میری نظر میں کوئی ٹھیک بات نہیں ہے۔ اور یہ بوڑھے لوگوں کے لئے بھی خطرناک ہے۔‘‘

Wintereinbruch: Eisschollen treiben auf der Spree vorm Reichstag in Berlin

جرمن دارالحکومت برلن میں بھی شدید سردی ہے اور درجہء حرارت میں واضح حد تک کمی آئی ہے

سردی کی وجہ سے کئی لوگوں کی گاڑیاں سٹارٹ نہیں ہو رہی ہے اورگھروں میں بیرونی دروازوں کے تالے تک جم چکے ہیں، جنہیں کھولنے میں دقت پیش آ رہی ہے۔

Winterwetter in Sachsen

ٹین ایجرز اور بچّے برف باری سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں

صرف یہی نہیں جرمنی میں پائپ لائینوں میں پانی بھی جم چکا ہے۔ اور کئی ہوائی اڈوں پر جہازوں کی آمدورفت معطل کی جا چکی ہے۔

جرمنی میں بے گھر افراد کو زیرزمین ریلوے سٹیشنوں میں رات گزارنے کی اجازت د ے دی گئی ہے تا کہ وہ خود کو سردی سے محفوظ رکھ سکیں۔ اس کے علاوہ کئی فلاحی تنظیمیں اور حکومتی ادارے ان بے گھر افراد کو گرم کھانا اور مفت رہائش مہیا کر رہے ہیں۔ تاہم ان تمام تر مشکلات کے باوجود کئی منچلے اور بچے سردی اور برف باری سے لطف اندوز ہوتے نظر آرہے ہیں۔