1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

جرمنی اور چین کے بیچ بڑھتے معاشی رابطے

چین کے ساتھ تجارتی روابط کو مزید مضبوط بنانے کی غرض سے بیجنگ کے دورے پر گئیں جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ہفتہ 17 جولائی کو اپنا 56 واں جنم دن چین میں ہی منایا۔ میرکل نے چین میں کئی اہم تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے۔

default

جرمن چانسلر میرکل چینی وزیر اعظم جیا باوٴ کے ہمراہ

CSU-Parteitag in Nürnberg

اس سال میرکل نے اپنا جنم دن چین میں منایا

اپنے دورہء چین کے دوسرے روز جرمن چانسلر میرکل نے چینی وزیر اعظم وین جیا باوٴ کے ساتھ تجارت، توانائی اور ماحولیات کے شعبوں میں کئی اہم معاہدوں پر دستخط کئے۔ انگیلا میرکل دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی رشتوں کو استحکام بخشنے کے لئے حمایت حاصل کر رہی ہیں۔

معاہدوں پر دستخط کرنے کے باوجود میرکل نے تاہم یہ بات واضح کردی کہ جب تک چین بیرونی فرمز کے لئے پوری طرح سے اپنے دروازے نہیں کھولتا ہے تب تک یورپی یونین اسے ایک باقاعدہ ’مارکیٹ اکانومی‘ کے روپ میں تسلیم نہیں کر سکتی ہے۔

Flash-Galerie Merkel in China Terrakottaarmee Xian

جرمن چانسلر ہفتے کو چین کے شمال مغربی شہر سیان گئیں،

چینی وزیر اعظم وین جیا باوٴ نے جرمن تجارتی وفد کو یقین دلایا کہ بیجنگ حکومت ’نایاب ارتھ دھات‘ کی برآمدات کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی نہیں کرے گی۔ چینی وزیر اعظم نے تاہم اس تاثر اور الزام کو مسترد کر دیا کہ چین میں بیرونی تجارت کے لئے سرمایہ کاری کا ماحول پہلے سے ابتر ہوگیا ہے۔

جرمن تجارتی لیڈران نے چین پر زور دیا کہ وہ اپنے دروازے بیرونی کمپنیوں اور فرمز کے لئے پوری طرح سے کھول دے۔ وین جیا باوٴ نے مہمان تجارتی وفد کو بتایا کہ اگر بیرونی فرمز چین میں ہی اپنا مال تیار کرتی ہیں، تو اس صورت میں ان کے ساتھ مقامی کمپنیوں جیسا سلوک ہی کیا جائے گا۔

جرمن چانسلر ہفتے کو چین کے شمال مغربی شہر سیان گئیں، جہاں انہوں نے اپنا 56 واں جنم دن بھی منایا۔ چانسلر کی حیثیت سے میرکل کا یہ چوتھا دورہء چین ہے۔

رپورٹ: گوہر نذیر گیلانی/خبر رساں ادارے

ادارت: کشور مصطفیٰ

DW.COM