1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

تھائی لینڈ میں ’گناہ ٹیکس‘ نافذ ہو گیا

تھائی لینڈ میں حکومت کی طرف سے گزشتہ ماہ منظور کردہ ایک نئی محصولاتی سکیم کے تحت ’گناہ ٹیکس‘ نافذ کر دیا گیا ہے۔ اس نئے ٹیکس کے نفاذ کے بعد ملک میں شراب اور سگریٹ کی قیمتیں چالیس فیصد تک زیادہ ہو گئی ہیں۔

تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے اتوار سترہ ستمبر کو ملنے والی نیوز ایجنسی ڈی پی اے کی رپورٹوں کے مطابق قانونی طور پر یہ نیا ٹیکس کل ہفتہ سولہ ستمبر سے نافذ ہو گیا اور اس دوران مختلف شہروں میں چند خاص قسم کی مصنوعات کی قلت بھی دیکھی گئی۔ بظاہر یہ قلت اس حکومتی وارننگ کا براہ راست نتیجہ ہے، جس میں تاجروں اور دکانداروں کو خبردار کیا گیا تھا کہ وہ ذخیرہ اندوزی نہ کریں۔

Symbolbild Whiskey und Zigarre

بئیر کی نسبت وہسکی پر ٹیکس میں زیادہ اضافہ کیا گیا ہے

ڈی پی اے نے لکھا ہے کہ اس نئے ٹیکس کے نافذ ہو جانے کے بعد کل ہفتے کے دن سے ملک میں تمباکو مصنوعات کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اور الکوحل کی قیمتوں میں 20 فیصد تک کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ الکوحل والے مشروبات کی قیمتوں میں اضافے کا انحصار اس بات پر ہے کہ ان میں الکوحل کی شرح کتنی ہے۔

سویڈن میں افغان مہاجرین ہیروئن کی لت کا شکار ہوتے ہوئے

شرابی شوہروں کی پٹائی کے لیے بلے فراہم

شراب کے بغیر بھارتی ہائی ویز کا پہلا دن

بنکاک حکومت کا کہنا ہے کہ یہ نیا ٹیکس، جسے عرف عام میں ’گناہ ٹیکس‘ کا نام دیا گیا،  اس لیے متعارف کرایا گیا کہ عوام کو اس طرف راغب کیا جا سکے کہ وہ بہت تیز کے بجائے ہلکی قسم کے الکوحل والے مشروبات زیادہ استعمال کریں۔

Symbolbild Disko Tanzfläche

نائٹ کلبوں میں داخلے پر بھی ٹیکس لگا دیا گیا ہے

مطلب یہ کہ اس نئے قانون کے تحت بیئر اور وائن کی قیمتوں میں اضافہ وہسکی اور ووڈکا کی قیمتوں میں اضافے کے مقابلے میں کم رکھا گیا ہے، تاکہ لوگ زیادہ تیز شراب کم پیئیں۔ اس کے برعکس ناقدین کا الزام ہے کہ اس ’گناہ ٹیکس‘ کے نفاذ کے بعد اب لوگ غیر قانونی طور پر تیار کی گئی تیز شراب زیادہ پیئیں گے۔

شراب کے خلاف انوکھا مظاہرہ

پاکستان میں شراب کی بڑھتی ہوئی مانگ

پاکستان: ’مری بریوری‘، شراب کی ترقی کرتی ہوئی صنعت

اس بارے میں تھائی لینڈ کے محکمہ ایکسائز کے ڈائریکٹر جنرل سومچائی پونساوات نے کہا، ’’ہم امید کرتے ہیں کہ نئے ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں اس اضافے کا سارا بوجھ پیداواری اور تجارتی شعبے صرف صارفین پر ہی نہیں ڈال دیں گے۔‘‘

تھائی کابینہ نے اگست میں جس نئے ٹیکس نظام کی منظوری دے تھی، اس میں سگریٹوں اور شراب پر اضافی ٹیکس لگا دینے کے علاوہ لگژری کاروں، پرفیومز اور نائٹ کلبوں میں داخلے تک پر ٹیکس لگا دیا گیا تھا۔ اسی لیے اس نئے ٹیکس کو مقامی میڈیا اور عوام نے ’گناہ ٹیکس‘ کا نام دے دیا تھا۔

DW.COM