1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

بے وفائی، نتیجہ طلاق

آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ ساندرا بُلاک اور ان کے شوہرجیسے جیمز نے پانچ سالہ شادی کو بالآخر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

default

اس جوڑے نے طلاق کے لئے امریکی ریاست ٹیکساس میں درخواست جمع کرادی ہے۔ اس فیصلے کی وجہ جیسے جیمز کی بے وفائی بنی۔

معروف میگزین 'People' کے مطابق طلاق کے کاغذات گزشتہ ہفتے جمع کرائے گئے۔ اخبار کے مطابق بُلاک کے ایک ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ طلاق کا معاملہ تقریباﹰ طے پاچکا ہے۔

ساندرا بُلاک نے چند ماہ قبل جب فلم 'The Blind Side' میں اداکاری کرنے پر بہترین اداکارہ کا آسکر ایوارڈ جیتا تو اسے نہ صرف بہت زیادہ پزیرائی ملی بلکہ اسے نہایت خوش قسمت قرار دیا گیا۔ مگر یہ خوشی انہیں زیادہ دیر راس نہ آسکی کیونکہ چند دن بعد ہی ان کی شادی شدہ زندگی اس وقت بھنور میں آگئی جب جیمز کی بے وفائی کی خبریں سامنے آئیں۔

Oscarverleihung 2010 Galerie Sandra Bullock Beste Schauspielerin Hauptrolle

ان خبروں کے فوری بعد اس جوڑے نے علیحدگی اختیار کرلی۔ بعد ازاں بلاک نے بتایا کہ اس نے ایک بچہ گود لے لیا ہے اور وہ اب اس کی دیکھ بھال کررہی ہیں۔

معروف ادارکارہ نے اپریل میں مشہور میگزین 'People' کودیے گئے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ طلاق کے لئے درخواست دائر کریں گی۔ سابق ریالٹی ٹی وی سٹار جیمز کے کم از کم چار خواتین کے ساتھ تعلقات کی خبریں منظرعام پر آئیں تھیں۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : شادی خان سیف

DW.COM