1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

بے نظیر قتل کے حوالے سے کسی پر انگلی نہیں اٹھائیں گے: فاروق نائیک ، شاہ محمود قریشی

حکومتِ پاکستان نے بے نظیر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کے لیے باضابطہ درخواست اقوامِ متحدہ میں پیش کرنے کا اعلان کر دیا

default

سابق پاکستانی وزیرِ اعظم بے نظیر بھٹو کو ستایس دسمبر دو ہزار سات کو راول پنڈی میں قتل کر دیا گیا

اسلام آباد میں جمعرات کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی وزیرٍ قانون فاروق نائیک اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے بے نظیر بھٹّو قتل کی تحقیقات باضابطہ طور پر اقوامِ متحدہ سے کروانے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے مطابق اس ضمن میں ایک درخواست اقوام ِ متحدہ میں پاکستانی مندوب منیر اکرم پیش کریں گے اور پاکستانی حکّام اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کے لیے اگلے ماہ نیو یارک جائیں گے۔