1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

بیٹل کے سابق رکن سر پال میکارٹنی ایک مرتبہ پھر رشتہ ازدواج میں بندھ گئے

معروف میوزک بینڈ بیٹل کے سابق رکن سر پال میکارٹنی نے نیو یارک کی ایک بزنس ویمن نینسی شیَول سے شادی کر لی ہے۔ اتوار کو یہ شادی لندن میں اسی مقام پر ہوئی جہاں میکارٹنی نے پہلی شادی کی تھی۔

default

پال میکارٹنی اور نینسی شیَول

ساٹھ کی دہائی میں اپنے میوزک سے ہزاروں افراد کو دیوانے بنانے والے 69 سالہ میکارٹنی نے اپنی تیسری شادی کے تقریب میں چیدہ چیدہ لوگوں کو مدعو کیا۔ لندن میں ویسٹ منسٹر رجسٹرار آفس میں ایک سادہ تقریب کے دوران 51 سالہ نینسی اور میکارٹنی نے تمام زندگی ساتھ گزارنے کا عہد کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی ایک بڑی تعداد اپنے اسٹار کو دیکھنے کے لیے وہاں جمع تھی۔

1969ء میں اسی ٹاؤن ہال میں میکارٹنی نے لنڈا سے اپنی پہلی شادی کی تھی۔ لنڈا 1998ء میں چھاتی کے سرطان کے باعث وفات پا گئی تھیں۔ میکارٹنی نے دوسری شادی 2002ء میں ایک سابقہ ماڈل ہیدرملز سے کی تھی، آئر لینڈ میں منعقد کی گئی شادی کی اس پر تکلف تقریب میں 300 مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا۔ دو سال کے شدید اختلافات کے بعد بالآخر یہ شادی 2008ء میں ٹوٹ گئی تھی۔

Paul McCartney und Linda Eastman Kalenderblatt

میکارٹنی اور لنڈا، ایک یادگار تصویر

میکارٹنی اور نینسی گزشتہ چار برس سے قریبی تعلق میں تھے تاہم رواں برس مئی میں انہوں نے منگنی کر لی تھی۔ میکارٹنی نے نینسی کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد کہا کہ وہ بہت خوش ہیں۔

میکارٹنی کی پہلی شادی سے چار بچے ہوئے جبکہ دوسری شادی سے ایک بیٹی۔ نینسی کی بھی یہ دوسری شادی ہے۔ انہوں نے پہلی شادی امریکہ کے ایک وکیل سے کی تھی۔ نینسی کا ایک انیس سالہ بیٹا بھی ہے۔

انگلش سنگر، موسیقار اور سونگ رائٹر 1960ء تا 1970ء تک بیٹل گروپ کا ایک اہم حصہ رہے۔ اس دوران انہوں نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے اپنا لوہا منوا لیا۔ 1971ء تا 1981ء تک وہ ونگز نامی میوزک گروپ سے منسلک رہے۔

رپورٹ: عاطف بلوچ

ادارت: امتیاز احمد

DW.COM

ویب لنکس