1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

صحت

بھارت میں دماغ کے آپریشن کے دوران مریض نے  گٹار بجایا

بھارت کے شہر بنگلور میں ایک بتیس سالہ شخص نے دماغ کے آپریشن کے دوران گٹار بجایا۔ اس آپریشن کے بعد اسے  ’ڈسٹونیا‘ نامی مرض سے چھٹکارا مل گیا ہے۔

Patientenmonitoring (Fotolia/beerkoff)

بھارت کے اخبار ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ شخص ایک موسیقار ہے اور اسے ایک ایسا مرض لاحق تھا جس میں اس کے بائیں ہاتھ کی تین انگلیاں کام نہیں کرتی تھیں۔ اس مرض کی وجہ سے اس شخص کو گٹار بجاتے ہوئے بہت مشکل ہوتی تھی۔  اس شخص کا آپریشن سات گھنٹے تک جاری رہا۔

بھارت کے ’جین انسٹیٹیوٹ آف موومنٹ ڈس آرڈرز اینڈ سٹیریوایکٹک نیوروسرجری‘ کے ڈاکٹر شرن شری نواسن نے ٹائمز آف انڈیا کو بتایا،’’ اس آپریشن میں دماغ کے اس حصے کو جلایا جاتا ہے جو غیر معمولی حرکات یا بیماری کا باعث بن رہا ہے۔ آپریشن سے قبل ایک خاص فریم کے ذریعے مریض کے سر کو ایک پوزیشن میں رکھا گیا تھا۔‘‘

اب یہ مریض صحت یاب ہو گیا ہے۔ اس کا کہنا ہے،’’میں حیران تھا کہ آپریشن کے دوران ہی میری انگلیاں ہلنا شروع ہو گئی تھیں۔ آپریشن کے مکمل ہونے تک میری انگلیاں سو فیصد کام کر ہی تھیں۔‘‘

ملتے جلتے مندرجات