1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

بھارت: مندر میں بھگدڑ سے 145ہلاک، سانحے کی تحقیقات کا حکم

پولیس حکام کے مطابق شمالی بھارت کی ریاست ہماچل پردیش میں اونچی پہاڑی پر واقع ایک ہندو عبادت گاہ میں بھگدڑ کے نتیجے میں 40 بچوں اور 45 خواتین سمیت کم از کم 145افراد ہلاک جبکہ دیگر پچاس زخمی ہوگئے ہیں۔

default

بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور کی ایک پہاڑی پر واقع نینا دیوی مندر

پولیس کے اعلیٰ افسران کے مطابق یہ سانحہ مندر تک پہنچنے کے لئے بنائی گئی لوہے کی ریلنگ ٹوٹ جانے سے پیش آیا ہے۔ ہماچل پردیش کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس دلجیت سنگھ منہاس نے خبر رساں ادارے روئیٹرز کو فون پر بتایا کہ مندر میں اتوار کے روز پیش آنے والے اس سانحے میں کم از کم ایک سو پینتالیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

دریں اثناء ریاست ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ پریم کمار دھمل نے نینا دیوی مندر سانحے میں تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

بھارت کے مختلف علاقوں سے ہزاروں ہندو زائرین دارالحکومت نئی دہلی سے تین سو بیس کلومیٹر پر واقع نینا دیوی مندر میں درگا ماتا کے درشن کے لئے آتے ہیں۔ نینا دیوی مندر بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع بلاسپور میں ایک اونچی پہاڑی پر واقع ہے۔

BdT Indien Fertiggestellt der Swaminarayan Akshardham Tempel von Neu Delhi

نئی دہلی کا سوامی نارائن اکشردھام مندر

پولیس اہلکاروں نے بتایا کہ انہوں نے ہسپتال میں اب تک کم از کم ایک سو تئیس نعشوں کو گن لیا ہے جن میں کم از چالیس بچوں اور پینتالیس عورتوں کی لاشیں شامل ہیں۔ پولیس نے 145 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا۔

اعلیٰ حکام کے مطابق مندر میں زیارت کے لئے آئے زائرین پسیوں کے گرنے کی افواہ کے بعد گھبرہٹ میں بھاگنے لگے۔ ریاست کے پرنسپل سیکرٹری، پی سی کپور نے بتایا کہ گھبراہٹ کے نتیجے میں مچی بھگدڑ سے یہ افسوسناک سانحہ پیش آیا۔

متاثرین میں سے اکثریت ہماچل پردیش کی ہمسیایہ ریاست پنجاب سے آنے والے زائرین کی بتائی جاتی ہے۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سانحے کے وقت مندر کے باہر کم از کم پچاس ہزار زائرین موجود تھے۔

Audios and videos on the topic