1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

معاشرہ

بھارتی ٹی وی چینلز کے خلاف آئی سی سی کی کارروائی

کرکٹ کے نگران بین الاقوامی ادارے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ وہ ناجائز کمرشلائزیشن کے باعث بھارتی ٹیلی وژن چینلز کے خلاف قانونی کارروائی کرے گا۔

default

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے ان بھارتی نشریاتی اداروں پر الزام لگایا جاتا ہے کہ انہوں نے کرکٹ کے موجودہ ورلڈ کپ کی کوریج سے متعلق ان مقابلوں کے شروع ہونے سے پہلے اتفاق کردہ شرائط کی بار بار خلاف ورزیاں کی ہیں۔

Haroon Lorgat

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ

آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارتی نشریاتی اداروں نے جمعے کو ہونے والے ایک اجلاس میں اس امر سے انکار کر دیا کہ وہ ورلڈ کپ کوریج سے متعلق طے شدہ ضابطوں پر عمل درآمد کریں گے۔ آئی سی سی کے مطابق ان بھارتی چینلز نے اس معاہدے پر دستخط تقریباﹰ ایک سال پہلے کیے تھے۔

ICC کی طرف سے بھارتی ٹیلی وژن اسٹیشنوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے کہ انہوں نے ورلڈ کپ مقابلوں سے متعلق اپنی نشریات کو تجارتی رنگ دینے کی کوشش کی تاکہ انہیں اضافی آمدنی حاصل ہو سکے۔ ان نشریاتی اداروں نے ان مقابلوں کو اپنے ناظرین کو براہ راست دکھانے کے سلسلے میں کوئی مالی ادائیگیاں کر کے کمرشلائزیشن سے متعلق باقاعدہ حقوق حاصل نہیں کیے تھے۔

آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ نے جمعے کی شام ممبئی میں کہا، ’’مجھے افسوس ہے کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی ہے۔ تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم وہ تمام اقدامات کریں، جن کے ذریعے ہم اپنے خصوصی کمرشل حقوق اور اپنے پارٹنرز کے حقوق کی حفاظت کر سکیں۔ اگر اس کا مطلب یہ ہوا کہ ہمیں قانونی کارروائی کرنا پڑے گی تو میری رائے میں یہ قابل افسوس تو ہو گا لیکن ضروری بھی۔‘‘

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: عاطف توقیر

DW.COM

ویب لنکس