1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ

ممبئی حملوں سے پیدا شدہ بھارت۔پاک کشیدگی کے باعث اب بھارتی حکام نے اپنی کرکٹ ٹیم کے دورہء پاکستان کومنسوخ کردیا ہے۔ بھارتی ٹیم آئیندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرنے والی تھی۔

default

بھارتی کرکٹ ٹیم کے چئیرمین آف سلیکٹرس کرشنما چاری سری کانت

بھارت کے وفاقی وزیر برائے کھیل ایم ایس گل نے آج جمعرات کو پارلیمان میں کرکٹ سیریز کے منسوخ کئے جانے کے فیصلے کا باضابطہ طور پر اعلان کیا۔

Indian cricketer Sachin Tendulkar

بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل موہالی میدان پر پریکٹس کرتے ہوئے

بھارتی حکام کا الزام ہے کہ ممبئی حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں مبینہ طور پر موجود شدت پسندوں نے کی تھی تاہم پاکستانی حکومت اس الزام کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہتی ہے کہ اس سلسلے میں بھارت نے کوئی ثبوت فراہم نہیں کئے ہیں۔

بھارتی ٹیم پاکستان کے مجوزہ دورے پر تین ٹیسٹ میچوں پر مبنی سیریز کے علاوہ پانچ محدود اووروں کے میچوں کی سیریز بھی کھیلنے والی تھی۔ دونوں ٹیمیں آٹھ جنوری تا انیس فروری ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں کے علاوہ ایک ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ بھی کھیلنے والی تھیں۔

Sachin Tendulkar beim Test-Cricket in Mohali Indien

موہالی میدان پر آسٹریلیا کے خلاف ایک میچ کے دوران بھارتی مایہ ناز بیٹسمین سچن تندولکر نصف سنچری بنانے کے بعد مداحوں کی طرف اپنا بلا دکھاکر داد حاصل کرتے ہوئے

بھارت کی طرف سے دورہ منسوخ کئے جانے کے فیصلے کے بعد اب پاکستان نے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے کی دعوت دی ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کو سیریز کے لئے نیوٹرل وینیو کی بھی پیشکش کی تھی تاہم اس سلسلے میں متضاد تفصیلات ہیں۔

ممبئی حملوں کے بعد بھارتی وزراء نے یہ واضح کردیا ہے کہ جب تک پاکستان اپنی سرزمین پر مبینہ طور پر موجود شدت پسندوں کے خلاف ٹھوس کارروائیاں نہیں کرتا ہے تب تک دونوں ملکوں کے مابین گُزشتہ چار برسوں سے جاری جامع مزاکراتی امن عمل بھی آگے نہیں بڑھ سکتا ہے۔