1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

بھارتی شیلنگ، تین فوجی مارے گئے، پاکستانی فوج

پاکستانی زیر انتظام کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں۔ یہ بات پاکستانی فوج کی جانب سے آج منگل 14 فروری کو بتائی گئی ہے۔

پاکستانی فوجیوں کو لائن آف کنٹرول پر بھمبر سیکٹر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔ لائن آف کنٹرول پاکستان اور بھارت کے درمیان تقسیم کشمیر کے خطے کو دو حصوں میں تقسیم کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عملی سرحد ہے۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق پاکستانی فوج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’لائن آف کنٹرول پر بھمبھر کے قریب تھوب سیکٹر میں شدید زخمی ہونے والے تین فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔‘‘ تاہم فوج کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

Indien Kaschmir Konflikt Symbolbild (Reuters/D. Ismail)

گزشتہ برس بھارتی زیرانتظام کشمیر میں بڑے پیمانے پر حکومت مخالف مظاہرے کیے گئے

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی  فوجیوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ بھارتی زیرانتظام کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں اور بھارتی فوج کے درمیان ہونے والی ایک مسلح جھڑپ کے نتیجے میں آٹھ افراد کی ہلاکت کے ایک روز بعد پیش آیا۔

1947ء میں برطانیہ سے آزادی اور برصغیر کی تقسیم کے وقت سے کشمیر کا خطہ بھارت اور پاکستان میں منقسم ہے۔ جوہری طاقت رکھنے والے دونوں ہمسایہ ممالک اس مکمل خطے پر اپنے حق کا دعوٰی کرتے ہیں۔

گزشتہ برس جون میں ایک علیحدگی پسند نوجوان کمانڈر کی بھارتی فوج کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد بھارتی زیرانتظام کشمیر میں بھارت سے علیحدگی کے لیے پورے خطے میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور پیلٹ گنوں کے استعمال کے باعث ایک سو کے قریب کشمیری ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سینکڑوں کشمیری شدید زخمی یا نابینا ہو گئے تھے۔

Indien Kaschmir Poilzeigewalt Srinagar (Getty Images/AFP/R. Conway)

بھارتی سکیورٹی فورسز کی فائرنگ اور پیلٹ گنوں کے استعمال کے باعث ایک سو کے قریب کشمیری ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سینکڑوں کشمیری شدید زخمی یا نابینا ہو گئے تھے

گزشتہ برس ستمبر میں بھارت نے پاکستانی عسکریت پسندوں پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے بھارتی زیرانتظام کشمیر میں ایک فوجی اڈے پر حملہ کر کے 19 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہو گیا تھا۔

اُس وقت کے بعد سے لائن آف کنٹرول پر گاہے بگاہے فائرنگ کے واقعات کی خبریں آتی رہتی ہیں اور دونوں جانب سے اپنے فوجیوں اور عام شہریوں کی ہلاکت کا بتایا جاتا ہے۔