1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ نے خود کشی کر لی

بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کالیکھو پل نے خود کشی کر لی ہے۔ ایک ماہ قبل ہی سپریم کورٹ نے ان کے اقتدار کے خاتمے کے فیصلے سنایا تھا۔

Indien Neu Delhi Kalikho Pul

عدالتی حکم کے بعد ریاست میں کانگریس کی حکومت بحال کر دی گئی اور کالیکھو کو مسند اقتدار چھوڑنا پڑی

خبر رساں ادارے روئٹرز نے پولیس کے حوالے سے بتایا ہے کہ بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ’کالیکھو پل‘ آج بروز منگل اپنے کمرے میں مردہ پائے گئے ہیں۔گزشتہ ماہ ہی عدالت نے ان کی بطور وزیر اعلیٰ تقرری کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

کالیکھو پل کی حکومت کے خاتمے کا بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا۔ مودی شمال مشرقی بھارت تک اپنی حکومت کا دائرہ کار وسیع کرنا چاہتے تھے، جہاں بی جے پی نے رواں برس مئی میں آسام کی ریاست میں ہونے والے پہلے ریاستی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔

سینتالیس سالہ کالیکھو پل جو گزشتہ ماہ تک بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ تھے، کے معاونین نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ وہ عدالتی فیصلے سے ڈپریشن کا شکار ہو گئے تھے۔ حزب اختلاف کی جماعت کانگریس کے ایک سینئیر رکن پارلیمنٹ نبام ٹوکی کا کہنا ہے، ’’ انہوں نے خودکشی کی ہے۔‘‘

Indien Neu Delhi Narendra Modi , Ministerpräsident

کالیکھو پل کی حکومت کے خاتمے کا عدالتی فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کے لیے ایک بڑا دھچکا تھا

مقامی ذرائع ابلاغ نے اہل خانہ کے حوالےسے بتایا ہے کہ کالیکھو نے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپنے رہائشی کمرے میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق کالیکھو نے ایک ڈائری بھی چھوڑی ہے، جو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لی ہے اور تفتیشی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔

سن انیس سو پچانوے سے بھارت کی سیاسی جماعت کانگریس کے پلیٹ فارم سے سیاست کرنے والے کالیکھو پل اس سال فروری میں اپنی جماعت سے بغاوت کرتے ہوئے اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ بن گئے تھے۔ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے اضافی چارج دیا گیا تھا، جس کے بعد ریاست میں گورنر راج نافذ کر دیا گیا تھا۔ تاہم بھارتی سپریم کورٹ کی طرف سے ریاست میں صدارتی حکم کے نفاذ کو غیر قانونی قرار دیے جانے کے بعد ریاست میں کانگریس کی حکومت بحال کر دی گئی اور کالیکھو کو مسند اقتدار چھوڑنا پڑی۔

DW.COM

ملتے جلتے مندرجات