1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بُنڈیس لیگا: ہیمبرگ نے بیلے فیلڈ کو ہرادیا

جرمنی میں فٹ بال کی فیڈرل لیگ بُنڈیس لیگا کے موجودہ سیزن میں اتوار کی شام ان مقابلوں کا 20 واں روز مکمل ہو گیا جس دوران دو میچ کھیلے گئے۔

default

ہیمبرگ کے کھلاڑی بیلے فیلڈ کے خلاف پہلے گول کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے

پہلا میچ ہیمبرگ اور آرمینیا بیلے فیلڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا جوہیمبرگ کی ٹیم نے صفر کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

پہلے ہاف کے اختتام پر سکو ر صفر ایک تھا اور میچ میں ہیمبرگ کے کھلاڑی آرمینیا بیلے فیلڈ کی ٹیم پر پوری طرح چھائے رہے جو نوے منٹ کے کھیل میں گول کرنے کے کئی مواقع ملنے کے باوجود کسی ایک سے بھی فائدہ نہ اٹھا سکی۔

Bundesliga Cottbus gegen Dortmund

ڈورٹمنڈ اور کوٹبُس کے مابین میچ میں حریف کھلاڑیوں کی بال کے حصول کے لئے جدوجہد کا ایک منظر

کل شام بُنڈیس لیگا کے امسالہ سیزن کے 20 ویں روز کا آخری میچ بوروسیا ڈروٹمنڈ اور انرجی کوٹبُس کے مابین کھیلا گیا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ دونوں گول میچ کے پہلے ہاف میں کئے گئے۔ دوسرے ہاف میں کوئی بھی ٹیم فیصلہ کن گول نہ کرسکی اور یہ میچ آخر تک برابر رہا۔

بُنڈیس لیگا میں پوائنٹس ٹیبل پر اس وقت اپنے 40 پوائنٹس کے ساتھ ہیرتھا برلن کی ٹیم پہلے نمبر پر ہے جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہوفن ہائیم اور ہیمبرگ کی ٹیمیں ہیں۔

ان دونوں ٹیموں کے پوائنٹس کی تعداد 39 ہے مگر ہوفن ہائیم زیادہ گول کرنے کی وجہ سے ہیمبرگ سے آگے ہے۔ اس وقت چوتھے نمبر پر بائیرن میونخ اور پانچویں نمبر پر بائیر لیور کُوزن کی ٹیم ہے۔