1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بُنڈیس لیگا: برلن پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آگے

جرمنی میں فٹ بال کی فیڈرل لیگ یا بُنڈیس لیگا کے موجودہ سیزن میں مقابلوں کے بیسویں روز ہفتہ کی شام کُل چھ میچ کھیلے گئے جن میں ہیرتھا برلن نے بائیرن میونخ کے خلاف اپنا میچ ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا۔

default

جرمن فٹ بال لیگ کے میچوں میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد بھرپور شرکت کر رہی ہے

یوں پوائنٹس ٹیبل پر برلن کی ٹیم اب اپنے 40 پوائنٹس کے ساتھ ہوفن ہائیم کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

باقی ماندہ پانچ میں سے دو میچوں میں بوخم نے شالکے کو دو ایک سے ہرا دیا جبکہ فرینکفرٹ کی ٹیم کو وولفس برگ کے خلاف صفر کے مقابلے میں دو گول سے ناکامی کا منہہ دیکھنا پڑا۔

Hanover 96 VfB Stuttgart

ہنوورکا شٹٹ گارٹ کے خلاف میچ کل چھ گول کئے جانے کے باوجود بے نتیجہ رہا

ہفتہ کی شام ہونے والے باقی تینوں میچ بے نتیجہ رہے۔ ہنوور اور شٹٹ گارٹ کا مقابلہ تین تین گول سے غیر فیصلہ کن رہا، بریمن اور میئونشن گلاڈباخ کا میچ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ کولون اور کارلسروہے کے درمیان میچ میں تو دونوں ٹیموں کی طرف سے کوئی ایک بھی گول نہ کیاجا سکا۔

Fußballspieler Andreas Beck

ہوفن ہائیم کی ٹیم کودوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی

آج اتوار کے دن بُنڈیس لیگا کے 20 ویں روز کے باقی دونوں میچوں میں سے ایک میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم کوٹبُس کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ اس ویک اینڈ کا آخری میچ ہیمبرگ اور بیلے فیلڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔

جمعہ کی رات بائیر لیور کُوزن اور ہوفن ہائیم کے درمیان میچ میں ہوفن ہائیم کی ایک کے مقابلے میں چار گول سے شکست کے بعد مسلسل سب سے آگے چلی آرہی ہوفن ہائیم کی ٹیم کی پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن خطرے کا شکار ہو گئی تھی جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہیرتھا برلن نے بائیرن میونخ کو دو ایک سے ہرایا تو ساتھ ہی وہ اپنے 40 پوائنٹس کے ساتھ بُنڈیس لیگا میں پہلے نمبر کی ٹیم بن گئی۔

اب دوسرے نمبر پر ہوفن ہائیم کی ٹیم ہے اور تیسرے اور چوتھے نمبر پر بائیرن میونخ اور بائیر لیور کُوزن کی ٹیمیں۔