1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

بنکاک میں ایمر جنسی برقرار رکھنے کا فیصلہ

تھائی لینڈ کے وزیر اعظم ابھیست ویجا جیوا نے کہا ہے کہ بنکاک میں ہنگامی صورتحال برقرار رکھی جائے گی۔

default

انہوں نے ملکی سلامتی کے متعلق ایک میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ ویک اینڈ پر ہونے والے بم دھماکے کے بعد بنکاک میں تو ایمرجنسی برقرار رہے گی تاہم دوسرے صوبوں میں یہ بتدریج اٹھا لی جائے گی۔

Thailand Politik

ویک اینڈ پر ہونے والے ایک دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے

ویک اینڈ کو ہونے والے بم دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور دس زخمی ہو گئے تھے۔ یہ دھماکہ ایک بس سٹاپ پر ہوا جو کہ وسطی بنکاک کے اسی تجارتی مرکزکے قریب ہے، جس پر سرخ پوشوں نے دو مہینے پہلے قبضہ کرلیا تھا اور جسے تھائی حکومت نے طاقت کے استعمال کے ذریعے ختم کیا۔

تھائی لینڈ کی مرکزی اپوزیشن جماعت 'Puea Thai' نے اس بم دھماکے کا الزام حکومت کے حامیوں پر عائد کیا ہے۔ بنکاک کے وسط میں ہونے والے اس دھماکے نے مئی کے ہنگاموں کے بعد یہاں کی کسی حد تک مستحکم صورتحال کو ایک بار پھر غیر مستحکم کردیا ہے۔

Thailand Proteste Bangkok

بنکاک میں ایمرجنسی بدستور نافذ رہے گی

تھائی حکومت پر امریکہ اور انسانی حقوق کی دیگر تنظیموں کی جانب سے ایمرجنسی کے خاتمے کے لئے دباؤ میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ ماہ رواں کے اوائل میں تھائی لینڈ کی حکومت نے بنکاک کے علاوہ ملک کے دیگر 18 صوبوں میں ایمرجنسی کی مدت میں مزید تین مہینے کی توسیع کر دی تھی، جبکہ پانچ صوبوں میں حالات کے بہتر ہونے کے باعث وہاں سے ہنگامی حالت کا نفاذ ختم کر دیا تھا۔

اپریل اور مئی میں ہونے والے اپوزیشن کے احتجاجی مظاہروں کے دوران پر تشدد واقعات کے دوران 90 افراد ہلاک جبکہ دو ہزار کے قریب زخمی ہوگئے تھے۔ یہ مظاہرین جن میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم تھاکسن شیناواترا کے حامی بھی شامل تھے فوری طور پر نئے انتخابات کا مطالبہ کر رہے تھے۔

رپورٹ : بریخنا صابر

ادارت : افسر اعوان

DW.COM

ویب لنکس