1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا: 29 واں میچ ڈے مکمل

جرمنی کی قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کا 29 واں میچ ڈے مکمل ہوگیا ہے۔ 29 ویں میچ ڈے کے اختتام پر بائرن میونخ کی ٹیم 59 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور شالکے 58 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔

default

ہیمبرگ اور ہینوور کے درمیان کھیلے گئے میچ کا ایک منظر

اتوار کے روز دو مقابلے ہوئے۔ پہلے مقابلےمیں وولفس برگ نے ہوفن ہائم کو صفر کے مقابلے میں چار گول کے ایک بڑے فرق سے شکست دے دی جبکہ دوسرے میچ میں ہینوور اور ہیمبرگ کے درمیان کھیلا جانے والا میچ برابر رہا۔

Fußball DFB Pokal FC Schalke 04 - Bayern München Flash-Galerie

بائرن میونخ شالکے کو ہرا کر ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن پر آگئی ہے

ہفتے کو روز بنڈس لیگا پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن کی ٹیم شالکے کا مقابلہ دوسری پوزیشن پر براجمان ٹیم بائرن میونخ سے ہوا۔ اس میچ میں میونخ نے شالکے کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دے دی۔ بائرن میونخ کی جانب سے یہ گول کھیل کے پہلے ہاف میں فرانک ریبیری اور تھوماس میولر کی جانب سے صرف دو منٹوں کے وقفے میں کئے گئے۔ اس کے پانچ منٹ بعد شالکے کے مشہور کھلاڑی کیون کورانی نے ایک گول کر کے یہ سبق کم کی تاہم دوسرے ہاتھ میں تقریبا تمام وقت دس کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی بائرن میونخ کی ٹیم نے اس برتری کو قائم رکھا اور شالکے کی ٹیم تمام تر کوششوں کے باوجود میچ میں واپس نہ آسکی۔

ہفتے کے روز کھیلے گئے دیگر میچوں میں برلن نے کولون کو تین صفر سے شکست دے دی۔ مائنز کے مقابلے میں نیورنبیرگ دو صفر سے کامیاب ہوگئی جبکہ بوروسیا ڈورٹمنڈ نے ویردر بریمن کو ایک کے مقابلے میں دو گولوں سے ہرا دیا۔ فرائے برگ اور موخم کا مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ ایک اور میچ میں شٹٹ گارٹ کی ٹیم نے میونشن گلاڈباخ کو ڈو ایک سے شکست دے دی۔ ہفتے کے روز کھیلے گئے ایک اور میچ میں فرینکفرٹ کی ٹیم نے لیورکوزن کی ٹیم کو تین دو سے شکست دے دی۔

رپورٹ : عاطف توقیر

ادارت : کشور مصطفیٰ