1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا کے چھٹے میچ ڈے کا آغاز

جرمنی میں قومی فٹ بال لیگ کے میچ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو شیڈیول کئے جاتے ہیں۔ تین دِنوں کے شیڈیول کو ایک میچ ڈے کہا جاتا ہے۔ بنڈس لیگا میں کُل چونتیس میچ ڈے ہیں۔ چھٹے میچ ڈے کی شروعات ہو چکی ہے۔

default

چھٹے میچ ڈے کا پہلا میچ شالکے اور وولفس برگ کے درمیان کھیلا گیا۔

جرمن قومی فٹ بال لیگ بنڈس لیگا کے چھٹے میچ ڈے کا آغاز ہو گیا ہے۔ اِس کے پہلے دِن صرف ایک میچ کھیلا گیا۔ شالکے ٹیم کا مقابلہ دفاعی چیمپئن وولفس برگ کے ساتھ تھا۔ میدان سے باہر وولفس برگ کے سابق کوچ اور شالکے کے موجودہ کوچ فیلکس میگاتھ بھی تھے۔

میچ میں وولفس برگ کو کامیابی حاصل ہوئی۔ شالکے کی ٹیم ایک گول سے ہار گئی۔ وولفس برگ کی جانب سے دو گول کئے گئے۔ اِس کامیابی سے وولفس برگ کی ٹیم دسویں پوزیشن سے چھلانگ لگا کر پانچویں پوزیشن پر ضرور آ گئی ہے لیکن یہ پوزیشن ہفتہ کے دِن کھیلے جانے والے میچوں کے بعد تبدیل ہو جائے گی۔

Fußball 1. Bundesliga: Schalke 04 - Vfl Wolfsburg

فیلکس میگاتھ

میونخ اور بریمن کی ٹیموں نے بھی اپنے اپنے میچ کھیلنے ہیں اور اُن کی کامیابی سے ردوبدل یقینی ہے۔ ہفتہ کے روز چھ میچ کھیلے جائیں گے۔ فیلکس میگاتھ کی نئی ٹیم شالکے اچھی پوزیشن کے ساتھ چل رہی ہے۔ وہ اِس وقت تیسرے مقام پر ہے۔

یہ امر دلچسپ ہے کہ بطور دفاعی چیمپئن وولفس برگ نے مسلسل تین میچ ہارے ہیں۔ اگر وہ چوتھا میچ بھی ہار جاتی ہے تو بنڈس لیگا کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہو گا کہ دفاعی چیمپئن نے لگاتار چار میچ ہارے ہوں۔

بنڈس لیگا کے چھٹے میچ ڈے کے دوسرے دِن جو چھ میچ کھیلے جا رہے ہیں، ان میں فی الحال ٹاپ پوزیشن کی حامل ہیمبرگ بھی اپنا میچ کھیلے گی۔ ہیمبرگ کی ٹیم کا مقابلہ فرینکفرٹ کی ٹیم سے ہے، جو آج کل اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ اِس مناسبت سے ہیمبرگ اور فرینکفرٹ کے درمیان زوردار میچ کی توقع کی جا رہی ہے۔

Fußball Champions League - VfL Wolfsburg - ZSKA Moskau

وولفس برگ کے فارورڈ گرافٹے

یہ میچ پوزیشنوں میں تبدیلی کا باعث ہوگا۔کامیابی کی صورت میں ہیمبرگ کی ٹیم اپنی پوزیشن مستحکم بنائے گی اور ہار کی صورت میں وہ اِس مقام سے نیچے آ جائے گی اور پہلی پوزیشن پر بائر لیورکوزن کی ٹیم آ جائے گی۔ اگر اتوار کو بائر لیورکوزن کی ٹیم میچ جیت جاتی ہے تو وہ پہلی پوزیشن کو مزید بہتر کر سکتی ہے۔ بائر لیوکوزن اور ہیمبرگ کے تیرہ تیرہ پوائنٹس ہیں لیکن گول اوسط پر پہلی اور دوسری پوزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اِس میچ میں کامیابی سے فرینکفرٹ کی ٹیم چوتھے مقام سے اوپر جا سکتی ہے۔

پانچ میچ ڈے مکمل ہونے کے بعد دو ٹیمیں نو نو پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے مقام پر ہیں۔ یہ ٹیمیں ہیں فرینکفرٹ اور شالکے۔ اِس کے علاوہ چار ٹیمیں ایک جیسے پوائنٹس رکھتی ہیں۔ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ بائرن میونخ ، ویردر بریمن، ہوفن ہائیم اور مائنز کی ٹیمیں ہیں۔ گول اوسط کی بنیاد پر یہ چھٹے سے نویں مقام پر فائز ہیں۔

گزشتہ سالوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہیرتھا برلن سردست بنڈس لیگا میں اپنی بقا کی کوششوں میں ہے۔ ابھی اٹھائیس میچ ڈے باقی ہیں اور کچھ بھی ہو سکتا ہے۔ اگر ہیرتھا کی یہی صورت حال رہی تو وہ تنزلی کا شکار ہو سکتی ہے۔ اِس مناسبت سے اگلے دِنوں میں ہیرتھا کو اپنی مجموعی حکمت عملی پر غور کرنے کی ضرورت ہے بصورت دیگر نوشتہٴ دیوار تو موجود ہے۔ کولون کی ٹیم نے ایک بڑی مالیت سے پوڈولسکی کو حاصل کیا تھا مگر اب تک کے پانچ میچ ڈے میں کولون کی ٹیم بھی ہیرتھا کے ساتھ ہے۔ دونوں ٹیمیں بالترتیب سترہویں اور اٹھارہویں پوزیشن پر ہیں۔