1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا کا 20واں میچ ڈے مکمل، لیورکوزن فاتح

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا بیسواں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ اس میچ ڈے کے آخری روز دو میچ کھیلے گئے، جن میں شٹٹ گارٹ اور لیورکوزن فاتح رہیں۔

default

لیورکوزین کے کھلاڑی اپنی جیت پر مسرور

شٹٹ گارٹ کا میچ ڈورٹمنڈ کے ساتھ تھا، جو اس نے چار ایک سے جیت لیا۔ لیورکوزن کا سامنا فرائی برگ سے تھا۔ لیورکوزن کی جانب سے تین گول کئے گئے جبکہ فرائی برگ کی ٹیم صرف ایک گول کرنے میں کامیاب رہی۔

Fußball Bundesliga VfB Stuttgart - Borussia Dortmund

شٹٹ گارٹ اور ڈورٹمنڈ کے کھلاڑی

ہفتے کو اس میچ ڈے کے دوسرے دن چھ میچ کھیلے گئے۔ مونش گلاڈباخ نے بریمن کو تین کے مقابلے میں چار گول سے ہرایا۔ کولون نے فرینکفرٹ کو ایک دو سے شکست دی۔ برلن اور بوخم کے درمیان میچ صفر صفر سے برابر رہا۔ بائرن نے مائنز کو تین صفر سے مات دی۔ نیورن بیرگ نے ہنوور کو تین ایک سے ہرایا۔ دن کا آخری میچ شالکے اور ہوفن ہائیم کے درمیان ہوا، جو شالکے نے دو صفر سے جیت لیا۔

اس میچ ڈے کے آغاز پر جمعہ کو پہلا ہیمبرگ اور وولفس برگ کے درمیان ہوا، جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

20ویں میچ ڈے کے اختتام پر بنڈس لیگا کے ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن بھی تبدیل ہوئی ہے۔ سرفہرست لیورکوزین ہے، جس نے اس میچ ڈے کے دوران یہ پوزیشن کھو دی تھی۔ تاہم ایک مرتبہ پھر یہ ٹیم 44 پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے آ گئی ہے۔

ہفتہ کو مونشن گلاڈباخ کی ٹیم نے بھی پہلی پوزیشن حاصل کر لی تھی، تاہم وہ اس

Fußball Bundesliga - Felix Magath

شالکے کے کوچ فیلکس ماگاتھ

کامیابی کو برقرار نہیں رکھ سکی اور اس میچ ڈے کے ا‌ختتام پر ایک مرتبہ پھر دوسرے نمبر پر آ گئی ہے۔ اب اسے 42 پوائنٹس حاصل ہیں۔

شالکے تیسرے نمبر پر برقرار ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 41 ہے۔ ڈورٹمنڈ 36پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر برقرار ہے جبکہ ہیمبرگ 35 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہی ہے۔

چھٹے نمبر پر 28 پوائنٹس کے ساتھ بریمن ہے جبکہ ساتویں پوزیشن فرینکفرٹ کو حاصل ہے اور اس کے پاس بھی پوائنٹس 28 ہیں۔ آٹھویں نمبر پر مائنز ہے، جسے 27 پوائنٹس حاصل ہیں۔ ہوفن ہائیم 25 پوائنٹس کےساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ دسویں پوزیشن شٹٹ گارٹ کو مل گئی ہے۔ فرائی برگ یہ پوزیشن کھو کر گیارہویں نمبر پر چلی گئی ہے۔ تاہم ان دونوں ٹیموں کے پوائنٹس 25 ہیں ۔ بنڈس لیگا کےپوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے یعنی 18ویں نمبر پر11پوائنٹس کے ساتھ ہیرتھا بی ایس سی ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: عاطف بلوچ

DW.COM