1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا کا 19واں میچ ڈے مکمل

جرمنی کی قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا 19واں میچ ڈے مکمل ہو گیا ہے۔ جمعہ سے لے کر اتوار تک جاری رہنےوالے ان مقابلوں میں نو میچ کھیلے گئے۔

default

وولفس برگ اور کولون کے درمیان میچ

بنڈس لیگا کی اٹھارہ ٹیمیں اور ہر میچ ڈے میں کُل نو مقابلے۔ انیسویں میچ ڈے میں جمعہ کو فرائی بُرگ کی ٹیم شٹٹ گارٹ سے ایک صفر سے ہار گئی تھی۔ ہفتہ کے روز چھ میچ کھیلے گئے تھے۔ بوخُم اور شالکے کا میچ دو دوگول سے برابر رہا تھا، اور ہیرتھا برلن کا مؤنشن گلاڈ باخ سے مقابلہ بھی بغیر کسی گول کے برابر۔ بائرن میونخ کی ٹیم نے بریمن کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا جبکہ مائنز کا ہنوور سے میچ مائنز نےایک صفر سے جیت لیا۔ اس کے علاوہ نیورین بیرگ کا فرینکفرٹ سے مقابلہ بھی ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ بورُسیا ڈورٹمنڈ کے ہیمبرگ کے خلاف میچ میں فتح ڈورٹمنڈ کو ملی صفر ایک سے۔ اتوار کو کھیلے گئے باقی ماندہ دو میچوں میں سے ایک میں کولون نے وولفس برگ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا جبکہ ہوفن ہائم کی ٹیم کے خلاف لیورکوزن کو شاندار فتح حاصل ہوئی۔ اس لئے کہ اس میچ میں لیورکوزن نے پہلے ایک گول کیا، پھر دوسرا اور پھر تیسرا بھی۔ لیکن ہوفن ہائم کی ٹیم شروع سے آخر تک بس گول کرنے کی کوششیں ہی کرتی رہی۔

اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر لیورکوزن کی ٹیم اکتالیس پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہے۔ بائرن میونخ کی ٹیم دوسرے نمبر پر ہے جس کے انتالیس پوائنٹس ہیں جبکہ تیسرے نمبر پر شالکے ہے جس کے پوائنٹس کی تعداد اڑتیس بنتی ہے۔

Bundesliga Mainz gegen Hannover

مائنز اور ہنوور کے کھلاڑی

چوتھے اور پانچویں نمبر پر ڈورٹمنڈ اور ہیمبرگ کی ٹیمیں ہیں جن کے پوائنٹس کی تعداد چھتیس اور چونتیس بنتی ہے۔ لیکن اس کے بعد ایک بڑا فرق ہے اور چھٹے اور ساتویں نمبر پر بریمن اور فرینکفرٹ کی ٹیموں کے نام آتے ہیں جن میں سے ہر کسی کے اٹھائیس پوائنٹس ہیں۔

بنڈس لیگا کی اچھی اور کامیاب ٹیموں میں سب سے پیچھے اور خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیموں میں سے سب سے آگے ہیرتھا برلن کی ٹیم ہے جو اب تک انیس میچوں میں محض دس پوائنٹس حاصل کر سکی ہے۔

رپورٹ: مقبول ملک

ادارت: ندیم گِل

DW.COM