1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا کا تیسرا میچ ڈے ختم، ہوفن ہائیم سرفہرست

جرمن قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا میں اتوار کو کھیلے گئے ایک میچ میں مائنز کی ٹیم نے اس سیزن کے دوران لگاتار جیت کا ریکارڈ برقرار رکھا اور کائزس لاؤٹن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔

default

کولون نے سینٹ پولی کو شکست دی

بنڈس لیگا میں اتوار کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں کولون نے سینٹ پولی کو ہرا کر اس سیزن کی پہلی فتح حاصل کرتے ہوئے

1. FSV Mainz 05 gegen 1. FC Kaiserslautern

کائزس لاؤٹن اور مائنز کے درمیان میچ کا منظر

تین پوائنٹس حاصل کئے۔ کولون اس سے پہلے کھیلے جانے والے دو میچز میں ویرڈر بریمن اور کائزس لاؤٹن کے ہاتھوں شکست سے دوچار ہوچکی ہے۔

تھرڈ میچ ڈے کے سلسلے میں جمعہ کو ایک میچ کھیلا گیا، جو ہوفن ہائیم اور شالکے کے درمیان ہوا۔ اس میچ میں ہوفن ہائیم دو صفر سے فتح حاصل کرتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست آگئی۔

ہفتے کو کل چھ میچ کھیلے گئے۔ جن میں سے ایک اہم میچ دفاعی چیمپئین بائرن میونخ اور ویرڈر بریمن کے درمیان بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ دونوں ٹیموں کے لئے موجودہ سیزن کا آغاز کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوا۔ تھرڈ میچ ڈے کے اختتام پر بریمن پوائنٹس ٹیبل پر 10ویں جبکہ بائرن میونخ 11ویں پوزیشن پر ہے۔

ہفتہ ہی کو کھیلے گئے ایک اور میچ میں فرینکفرٹ نے مونشن گلاڈ باخ کے خلاف اپنے ہوم گراؤنڈ سے باہر گزشتہ سولہ سال کی سب سے بڑی جیت حاصل کی، جو صفر کے مقابلے میں چار گول کی تھی۔

دیگر میچوں میں بائرلیورکوزین اور ہینوور کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔ ڈورٹمنڈ نے وولفس بُرگ کے مقابلے میں صفر کے مقابلے میں دو گول سے فتح حاصل کی، جبکہ فرائی بُرگ نے شٹٹ گارٹ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دی۔ ہفتہ کے دن کھیلا گیا چھٹا میچ ہیمبرگ اور نیورمبرگ کے درمیان تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔ جرمن قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے تیسرے ہفتے کے میچ مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی

Flash-Galerie 1. FC Köln gegen FC St. Pauli

سینٹ پولی اور کولون کے کھلاڑی

صورتحال کچھ اس طرح سے ہے۔ ہوفن ہائیم ابھی تک سرفہرست ہے اور اسکے پاس نو پوائنٹس ہیں۔ دوسرے نمبر پر اب مائنز کی ٹیم ہے جبکہ اس نے بھی نو پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔ سات پوائنٹس کے ساتھ ہیمبرگ اب تیسرے نمبر پر آگئی ہے جبکہ سات ہی پوائنٹس کے ساتھ ہینوور اب تیسری سے چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح سے پانچویں پوزیشن اب کائزس لاؤٹن کے پاس ہے جو گزشتہ روز چوتھی پوزیشن پر تھی۔

رپورٹ : افسر اعوان

ادارت : ندیم گِل

DW.COM

ویب لنکس