1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا: کائزرس لاؤٹیرن نے بائرن میونخ کو ہرا دیا

جرمن قومی فٹ بال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کے دوسرے میچ ڈے میں ایف سی کائزرس لاؤٹیرن نے بائرن میونخ کو دو صفر سے شکست دے دی ہے۔ کائزرس لاؤٹیرن کی جانب سے دونوں گول 60 سیکنڈ میں کئے گئے۔

default

اس چیمپیئن شپ کے دوسرے میچ ڈے کا آغاز جمعہ کو ہوا، اور یہ اس سلسلے کا پہلا کھیل تھا۔ کائزرس لاؤٹیرن بنڈس لیگا کے دوسرے درجے سے ترقی پا کر اوپر آئی ہے۔

1. FC Kaiserslautern gegen FC Bayern München

کائزرس لاؤٹیرون نے دونوں گول 60 سیکنڈ کے دوران کئے

یوں اس کارکردگی سے اس نے چیمپیئن بائرن میونخ کو چونکا دیا ہے۔ یہ ایک دلچسپ میچ تھا، جسے دیکھنے کے لئے تقریباﹰ 50 ہزار شائقین میدان میں موجود تھے۔ کھیل کا پہلا گول 36 ویں منٹ میں کروشیئن مڈل فیلڈر Ivo Ilicevic نے کیا۔ انہوں نے 20 میٹر کے فاصلے سے یہ شاٹ کھیلا۔

اس کے ایک منٹ بعد ہی کروشیا ہی کے Srdan Lakic نے میچ کا دوسرا گول کر دیا، جس کے بعد بائرن میونخ کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔

بائرن میونخ کی ٹیم بنڈس لیگا کے اس سیزن میں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہے۔ اس کے کھلاڑیوں نے جمعہ کے میچ میں اوپر آنے کے لئے جان توڑ کوشش کی۔ انہوں نے تقریباﹰ نصف درجن حملے کئے لیکن کائزرس لاؤٹیرن کے مضبوط دفاع کو توڑنے میں ناکام رہے۔

بائرن کے کھلاڑی فلپ لاہم نے بعدازاں صحافیوں سے بات چیت میں کہا، ’ہم 90 منٹ تک اچھی ٹیم رہے اور ہمیں اچھے مواقع بھی حاصل رہے، لیکن آج ہمارا دِن نہیں تھا۔‘

بائرن کو اپنے کھلاڑی آرجین رابین کی خدمات حاصل نہیں، جو زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں ہیں۔ تاہم کروٹ اولِک کی ٹیم میں واپسی سے انہیں جمعہ کو ایک اچھا آغاز حاصل رہا۔ اس وقت تھامس میولیر کی ایک شاندار

1. FC Kaiserslautern gegen FC Bayern München

بائرن میونخ کا کوئی حملہ کامیاب نہ ہو سکا

کِک نے گول کا واضح موقع دیا، تاہم بائرن کے کھلاڑیوں نے یہ موقع ضائع کر دیا۔

ہفتہ کو اس میچ ڈے کے چھ میچ کھیلے جا رہے ہیں، جن میں شالکے اور ہنوور کا مقابلہ اہم ہے۔ اس دوران شالکے رواں سیزن کے لئے اپنے پہلے پوائنٹس سمیٹنے کی کوشش کرے گی۔ دن کے دیگر مقابلے ویردیر بریمن اور ایف سی کولون، وولفس برگ اور مائنز، ہیمبرگ اور فرینکفرٹ، نیوریم برگ اور فرائی برگ، سینٹ پاؤلی اور ہوفن ہائم کے درمیان ہوں گی۔

ٹیموں کی رینکنگ کی تازہ پوزیشن کے مطابق کائزرس لاؤٹیرن چھ پوائنٹس کے ساتھ نمبر ایک پر ہے۔ دوسرے نمبر پر ہوفن ہائیم، تیسرے پر سینٹ پاؤلی، چوتھے پر مائنز اور پانچویں پر لیورکوزین ہے۔ ان سب کو تین تین پوائنٹس حاصل ہیں۔ تاہم رینکنگ کا تعین گول ایوریج سے کیا گیا ہے۔

رپورٹ: ندیم گِل

ادارت: کشور مصطفیٰ

DW.COM

ویب لنکس