1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا: ڈورٹمنڈ پہلی پوزیشن پر

جرمنی کی قومی فٹبال چیمپیئن شپ بنڈس لیگا کا دسواں میچ ڈے مکمل ہوگیا ہے۔ اتوار کے روز کھیلے گئے ایک اہم میچ میں ڈورٹمنڈ کی ٹیم مائنزکو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کرپوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست پہنچ گئی ہے۔

default

ڈورٹمنڈ اور مائنز کے میچ کا منظر

دسویں میچ ڈے کے اختتامی روز پوائنٹس ٹیبل کی دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے ایک اہم میچ میں ڈورٹمنڈ کے نوجوان کھلاڑی ماریو گوئٹزے نے کھیل کے 26 ویں منٹ میں پہلا گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلادی۔ کھیل کے 67 ویں منٹ میں ہونے والے دوسرے گول میں بھی گوئٹزے نے اہم کردار اداکرتے ہوئے ایک بہترین پاس ساتھی کھلاڑی لوکاس باریوس کو دیا جنہوں نے اس موقع سے فائدہ اٹھا کر رواں سیزن کا اپنا پانچواں گول کرکے میچ پر اپنی ٹیم کی گرفت مضبوط کردی۔

یہ فتح سابق بنڈس لیگا چیمپیئن ڈورٹمنڈ کی موجودہ سیزن کے آغاز میں ریکارڈ پانچویں لگاتار فتح ہے۔ اس جیت کے بعد ڈورٹمنڈ کے کوچ یوایئرگن کلوپ کا کہنا تھا، " ہمیں ایک انتہائی مضبوط حریف پر قابو پانا تھا اور ہم اس میں کافی اچھے طریقے سے کامیاب رہے۔" کلوپ سات برس تک مائنز کی ٹیم کے کوچ بھی رہ چکے ہیں۔

اتوار ہی کے روز کھیلے گئے دوسرے میچ میں ہوفن ہائیم کی ٹیم نے مہمان

Bundesliga Hoffenheim gegen Hannover Flash-Galerie

ہوفن ہائیم اور ہےنوور کے میچ کا منظر

ہینوور کو صفر کے مقابلے میں چار گول سے شکست دی۔ اس فتح کے بعد ہوفن ہائیم بہتر گول اوسط کی بنیاد پر تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ بائرلیور کوزن تیسرے سے اب چوتھے نمبر پر منتقل ہوگئی ہے۔

بنڈس لیگا کا دسواں میچ ڈے مکمل ہونے کے بعد پوائنٹس ٹیبل کی صورتحال کچھ اس طرح سے ہے۔ پہلے نمبر پر 25 پوائنٹس کے ساتھ ڈوٹمنڈ کی ٹیم ہے جبکہ دوسرے نمبر پر مائنز ہے اور اس کے پاس 24 پوائنٹس ہیں۔ ہوفن ہائیم 18 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ 18 ہی پوائنٹس کے ساتھ بائر لیورکوزن چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ پانچویں پوزیشن پر فرینکفرٹ کی ٹیم ہے اور اس نے 16 پوائنٹس حاصل کررکھے ہیں۔

بنڈس لیگا کے گیارھویں میچ ڈے کا آغاز اب جمعہ پانچ نومبر سے ہوگا۔ ہر میچ ڈے کے دوران جمعہ، ہفتہ اور اتوار کے روز میچ کھیلے جاتے ہیں۔

رپورٹ : افسراعوان

ادارت : عابد حسین

DW.COM

ویب لنکس