1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بنڈس لیگا: اتوار کوکھیلے گئے دو میچوں کا احوال

جرمنی میں فٹ بال کی فیڈرل لیگ کے مقابلوں میں اتوار کی شام ہونے والے دو میچوں میں بریمن کو بیلے فیلڈ کے ہا تھوں دو ایک سے شکست ہوئی جبکہ دوسرے میچ میں بوخم نے کارلسروہے کو دو صفر سے ہرا دیا۔

default

بریمن اور بیلے فیلڈ کے کھلاڑیوں کے درمیان بال کے حصول کی کوششوں کا ایک منظر

پہلے میچ میں شروع سے ہی بیلے فیلڈ نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ابھی میچ کو شروع ہوئے کچھ ہی دیر گزری تھی کہ بیلے فیلڈ نے اپنا پہلا گول کر کے بریمن کے خلاف برتری حاصل کرلی۔ ہاف ٹائم ہونے ہی والا تھا کہ بریمن کی ٹیم نے گول کر کے میچ ایک ایک گول سے برابر کر دیا۔ لیکن دوسرے ہاف کے آغازکے فورا بعد بیلے فیلڈ نے دوسرا گول کر کے یہ میچ اپنے نام کر لیا۔

Christian Fuchs Bundesliga

بوخم کے کھلاڑی کرسٹیان فوخس گول کرنے کے بعد مسرت کا اظہار کرتے ہوئے

اتوار کی شام فیڈرل لیگ کا دوسرا میچ بوخم اور کارلسروہے کے درمیان کھیلا گیا۔ میچ شروع ہونے کے 26 منٹ بعد بوخم نے جیت کی جانب پہلا قدم رکھا اور اپنا پہلا گول کر دیا۔ میچ شروع ہونے کے ایک گھنٹے بعد بوخم کی ٹیم نے دوسرا گول کر دیا جبکہ کارلسروہے کی ٹیم کوئی بھی گول کرنے میں ناکام رہی اور یوں اس میچ کا نتیجہ دو صفر کی صورت میں بوخم کے حق میں نکلا۔