1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

بلوچستان کے ضلع پشین میں خودکش حملہ

بلوچستان کے ضلع پشین میں کلی کربلا کے علاقے میں واقع خواتین کے ایک مدرسے میں خود کش حملے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

default

پاکستان کا صوبہ سرحد میں بم دھماکے روزمرہ کا معمول ہیں مگر صوبہ بلوچستان میں اس حوالے سے کافی عرصے سے امن دیکھا گیا تھا

کربلا مدرسے میں ایک تقریب منعقد ہو رہی تھی جس میں جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی صدر بھی شریک ہوئے۔ تقریب کے بعدیہ حملہ کیا گیا تاہم جمعیت کےصوبائی صدر اس واقعے میں محفوظ رہے۔

اطلاعات کے مطابق زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جن میں سے پانچ کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کے آغاز سے قبل مدرسے میں ایک مشتبہ نوجوان نے داخل ہونے کی کوشش کی اور وہاں جمعیت کے سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے روکنے کی کوشش کی تاہم اُس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

Audios and videos on the topic