1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

بشپ کی نعش برآمد

عراق میں گزشتہ ماہ اغوا کئے گئے عیسائی بشپ کی نعش برآمد ہو گئی ہے۔ تشدد کے ایک اور واقعے اٹھارہ افراد کے ہلاک ہوئے۔

default

اٹلی میں عیسائی پادریوں کی ایک تنظیم نے اطلاع دی ہے کہ Paulos Rahho کی نعش موصل شہر کے قریب سے ملی ہے۔ یہ وہی جگہ کہ جہاں سے ان کو گزشتہ ماہ اغوا کیا گیا تھا۔عراق میں تشدد کے ایک اور واقعے میں اٹھارہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ عراقی پولیس کے مطابق یہ افراد ایک خود کش کار بم حملے میں ہلاک ہوئے ۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار خود کش بم حملہ آور نے شہر کے مرکز میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا لیا ۔ اس حملے میں 64 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔ جبکہ قریب کی متعدد دکانین مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔