1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

سائنس اور ماحول

برقی توانائی سے چلنے والی کاریں

جاپان کی موٹر ساز کمپنی ٹویوٹا موٹرز کارپوریشن نے 2012ء سے امریکہ میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

default

برقی توانائی سے چلنے والی کاریں بہت جلد صارفین استعمال کر سکیں گے

کمپنی کے مطابق امریکہ گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے ایک بڑی منڈی ہے اور امریکہ میں گاڑیوں کی پیداوار بڑھانے کے ساتھ ساتھ نئے ماڈلز متعارف کرانے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں اور اسی منصوبے کے تحت آئندہ تین سال کے دوران امریکہ میں بجلی سے چلنے والی کاریں متعارف کرائی جائیں گی جبکہ آئندہ دس سال کے دوران دس نئے ماڈل کی گاڑیاں بھی امریکی منڈی میں فروخت کےلئے پیش کی جائیں گی۔

USA General Motors Elektroauto Volt

دنیا بھر میں ہائڈرو کاربن فیول کا استعمال ترک کر کے موحول دوست ایندھن کی جانب رجوع کرنے کی شدید ضرورت محسوس کی جارہی ہے

ایک طرف جہاں عالمی اقتصادی بحران نے موٹر ساز صنعت کو بری طرح متاثر کیا ہے وہیں دنیا بھر میں ماحول دوست گاڑیوں اور آلودگی سے پاک ایندھن کے استعمال کے حوالے سے شعور میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

گاڑیاں فضا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گرین ہاؤس گیسس شامل کرنے کا ایک بڑا موجب ہیں۔

دنیا کے کئی کارساز ادارے پہلے ہی گیس، الیکٹرک ، گیسولین الیکٹرک ہائبرڈ اور ہائڈروجن گیس کارز کی تیاری اور پیداوار میں مصروف ہیں۔ کار ساز ادارہ نسان اگلے سال سے باقاعدہ طور پر الیکٹرک کارز کی اوپن مارکیٹ میں ترسیل کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔

Der elektrische Kaz, Autoshow in Detroit

برقی توانائی کو بطور ایندھن استعمال سے آلودگی کا احتمال نہیں رہتا

گیسولین الیکٹرک انجن ایک نئی تکنیک ہے۔ گو کہ یہ مکمل طور پر آلودگی سے پاک نہیں تاہم فی الحال استعمال ہونے والی گاڑیوں کے لحاظ سے، اس تکنیک سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی بہت کم مقدار پیدا ہو تی ہے۔

موٹر ساز ادارے ٹویوٹا کے گروپ وائس پریزڈنٹ Irv Miller کا کہنا ہے کہ مکمل طور پر برقی توانائی سے چلنے والی کاریں تیاری کے تقریبا آخری مراحل میں ہیں اوراگلے دو سالوں تک وہ ہر طرح سے صارفین کو دستیاب ہوں گی۔