1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

برطانوی گلوکارہ شیرل ٹویڈی کا نیا البم ٹاپ پر

انگریز گلوکارہ شیرل ٹویڈی کے نئے میوزیکل البم نے برٹش ٹاپ ٹین چارٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ ان کا ایک گیت اس ہفتہ کے چارٹ پر دوسرے مقام پر ہے۔ اس طرح وہ ڈبل اعزاز سے محروم رہیں۔

default

انگلش سنگر شیرل ٹویڈی

خوبصورت انگلش سنگر شیرل ٹویڈی کو بین الاقوامی ٹیلی وژن شائقین میوزیکل پروگرام ‘‘ایکس فیکٹر’’ کے جج کے طور پر تو یقینی طور پر پہچانتے ہیں۔ ٹویڈی اس کے علاوہ خواتین کے میوزیکل گروپ ‘‘گرلز الاؤڈ’’ کی لیڈ سنگر بھی ہیں۔ اس گروپ کے ساتھ ساتھ ان کے سولو البم بھی باقاعدہ ریلیز ہو رہے ہیں۔ نومبر میں ٹویڈی کے ٹاپ ٹین چارٹ پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے البم کا نام ‘‘ میسی لٹل رین ڈراپس’’ (Messy Little Raindrops) ہے۔

شیرل ٹویڈی کے البم نے بون جووی کے البم کو دوسری پوزیشن پر دھکیل دیا ہے۔ ٹویڈی کا ایک گیت ’’پرامز دِس‘‘ گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹاپ ٹین گیتوں کی فہرست میں پہلے مقام پر رہا۔ نئی فہرست جاری ہونے پر وہ دوسرے مقام پر چلا گیا ہے۔ اگر یہ گیت ٹاپ پوزیشن پر رہتا تو البم کے ساتھ پہلی

WM 2006 - Victoria Beckham und Cheryl Tweedy

انگلش سنگر شیرل ٹویڈی(سر پر ٹوپی رکھے ہوئے) وکٹوریہ بیکہم کے ساتھ

پوزیشنوں کے ڈبل کا اعزاز ٹویڈی کا حاصل ہو سکتا تھا۔ امریکی گلوکارہ ریحانا کے گیت ’’اونلی گرل‘‘ نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ریحانا کا یہ چوتھا گیت ہے، جو ٹاپ پوزیشن پر پہنچا ہے۔

دوسرا البم مکمل کرنے کے بعد شیرل ٹویڈی نے سولو گیتوں کے تیسرے البم پر کام شروع کر دیا ہے۔ اس البم کی ریلیز اسی برس ممکن ہو سکتی تھی، اگر ان کو ازدواجی مسائل کا سامنا نہ ہوتا۔ ٹویڈی نے گزشتہ ہفتوں کے دوران اپنے فٹ بالر شوہر ایشلے کول سے چند سال اکٹھے گزارنے کے بعد طلاق حاصل کر لی ہے۔ انگریز گلوکارہ کا دوسرا البم پہلی نومبر کو ریلیز ہوا تھا۔ اسی البم کا گیت ‘‘پرامز دِس’’ گزشتہ ماہ کی چوبیس تاریخ کو ریلیز کیا گیا تھا اور جاری ہونے کے فوری بعد یہ مقبولیت کے عروج پر پہنچ گیا تھا۔ یہ شیرل کول کا رواں سال کے دوران دوسرا ٹاپ گیت تھا۔

خوبروانگلش سنگر کا پہلا سولو البم ‘‘ تھری ورڈز’’ یا انگریزی میں 3 Words اکتوبر سن 2009 میں ریلیز کیا گیا تھا۔ اس البم کی تین لاکھ سے زائد کاپیاں فروخت ہو چکی ہیں۔ ان گیتوں پر ڈانس کے لئے ٹویڈی کو رقص کے خصوصی اسباق اور پریکٹس کے سیشن بھی کرنے پڑے تھے۔

شیرل کول تیس جون سن 1983 کو پیدا ہوئیں تھیں۔ وہ گلوکاری کے علاوہ میوزک پروگرام ’ایکس فیکٹر‘ میں بطور جج بھی شریک ہوتی ہیں۔ سن 2010 کے الیکشن میں وہ ہارنے والی لیبر پارٹی کے ساتھ تھیں۔

رپورٹ: عابد حسین

ادارت: امجد علی

DW.COM

ویب لنکس