1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

بارسیلونا کے ہاتھوں بائرن میونخ کو عبرتناک شکست

چیمپیئنز لیگ میں بارسیلونا کی فٹ بال ٹیم نے بائرن میونخ کو کوارٹر فائنلز کے فرسٹ لیگ کے دونوں ہالفز میں پریشان کردیا اور میچ صفر کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔

default

ایف سی بارسیلونا کے کھلاڑی Lionel Messi نے بائرن میونخ کی ٹیم کے خلاف دو گول داغے

بارسیلونا نے پورے نوے منٹ تک جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور بائرن میونخ کے دفاع کو بار بار مات دی۔کھیل کے پہلے ہی ہالف میں ایف سی بارسیلونا نے ایف سی بائرن میونخ کے خلاف چار گول داغے۔ میونخ کی ٹیم کھیل ختم ہونے تک بھی کوئی گول نہیں کرسکی۔

Fussball Champions League Achtelfinale FC Barcelona - Olympique Lyon

فرانس سے تعلق رکھنے والے Thierry Henry نے بھی بارسیلونا کی طرف سے میونخ کے خلاف گول کیا

بارسیلونا کی طرف سے Lionell Messi نے دو، Samuel Eto'o اور Thierry Henry نے ایک ایک گول اسکور کئے۔

Champions League München gegen Barcelona

بارسیلونا کے خلاف بائرن میونخ کی ٹیم بے بس اور لاچار دکھائی دی

اسپین کے شہر بارسیلونا میں ایف سی بارسیلونا کی ٹیم پوری طرح چھائی رہی اور میچ کے آغاز سے انجام تک ایسا بالکل واضح تھا کہ میچ کون سی ٹیم جیت رہی ہے۔

بائرن میونخ کے کھلاڑی پورے میچ کے دوران بے بس اور لاچار نظر آئے اور ان کے پاس بارسیولنا کے جارحانہ اور ہنر سے بھرپور کھیل کا کوئی جواب نہیں تھا۔

چیمپیئنز لیگ کے دوسرے میچ میں چیلسی نے لیورپول کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔