1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

حالات حاضرہ

باراک اوباما کا غیر معمولی دورہِ افغانستان

امریکی سیاسی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار اور امریکہ کے اگلے ممکنہ صدر باراک اوباما ہفتے کے روز افغانستان پہنچ گئے ہیں۔

default

باراک اوباما پاکستان کے قبائلی علاقوں میں طالبان پر امریکی حملوں کے حق میں متعدد بار بیان دے چکے ہیں

ان کے اس دورے کو انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔ اوباما مشرقِ وسطیٰ کے ممالک کے علاوہ یورپ کا دورہ بھی کریں گے۔ اوباما کا دورہِ افغانستان پاک افغان تعلقات اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی تبدیل ہوتی ہوئی پالیسی کے حوالے سے پاکستان پر کیا اثرات مرتّب کرے گا، ہم نے دریافت کیا اسلام آباد میں مقیم سیکورٹی اور افغان امور کے ماہر سلیم شاہ سے۔سلیم شاہ کا کہنا ہے کہ باراک اوباما کی افغان پالیسی جارج ڈبلیو بش سے مختلف ہوگی اور وہ پاکستان کے ساتھ زیادہ سختی سے نمٹنا چاہیں گے۔