1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

فن و ثقافت

باجوڑ فوجی آپریشن اور متضاد دعوے

پاکستانی فوج اور طالبان عسکریت پسندوں کی جانب سے باجوڑ میں جاری فوجی آپریشن کے بارے میں متضاد دعوے سامنے آئے ہیں۔

default

پاکستانی فوج کا موقف ہے کہ باجوڑ میں فوجی آپریشن کی کامیابی پورے پاکستان کو محفوظ بنانے کا سبب بنے گی

افغانستان سے ملحق پاکستان کے شِمال مغربی صوبہِ سرحد کے قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کا عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی آپریشن ہنوز جاری ہے اور اس آپریشن کے دوران ہلاکتوں کے بارے میں فوج اور عسکریت پسندوں کے مختلف دعوے سامنے آئے ہیں۔ دوسری جانب فوج اور طالبان کے درمیان جنگ کے باعث عام آدمی بری طرح متاثر ہوا ہے ۔ اسلام آباد میں ہمارے نمائندے امتیاز گل نے فوجی آپریشن کے مرکز باجوڑ کا دورہ کیا ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس آپریشن میں سولین ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جس کی زمہ داری فوج طالبان پر طالبان فوج پر ڈالتے رہے ہیں۔ فوج کا کہنا ہے کہ طالبان عام آبادیوں میں پناہ لے لیتے ہیں جس کے باعث عام لوگوں کے زد میں آنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔