1. Inhalt
  2. Navigation
  3. Weitere Inhalte
  4. Metanavigation
  5. Suche
  6. Choose from 30 Languages

کھیل

باب وولمر کا انتقال ، پاکستانی شائقین غم زدہ

کنگسٹن جمیکا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ باب وولمر کے انتقال سے دنیائے کرکٹ ایک عظیم اور باصلاحیت کوچ سے محروم ہو گئی ہے۔

ہفتے کے روز عالمی کپ میں انتہائی کمزور تصور کی جانے والی آئر لینڈ کی ٹیم نے پاکستان کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس حیران کن شکست کے فورا بعد ہی ناراض شائقین کرکٹ کھلاڑیوں کے پتلے جلانے میں مصروف ہو گئے اور اپنے کرکٹ ہیروز کی ناقص کارکردگی پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کر رہے تھے۔ اتوار کی صبح جب شائقین کرکٹ کوچ باب وولمر کو بےہوشی کی حالت میں ہسپتال میں لے جانے اور بعد میں ان کی انتقال کی خبر ملی تو ناراض مداحوں کی آنکھیں پر نم ہو گئیں ۔

باب وولمر کی وفات پر تمام کھلاڑیوں نے اپنے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستانی صدرپرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز نے بھی اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں وولمر کی اچانک موت پر تعزیت کی۔

باب وولمر دس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی ٹیم کے کوچ رہے ۔ ان دس میں سے پاکستانی ٹیم نے چار میں فتح ، تین میں شکست اور تین ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔ ان کی کوچنگ میں ٹیم نے 37 ون ڈے میچز جتے ، 29 ہارے اور تین ڈرا کئے۔